مصنوعی مہنگائی پیدا کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈائون کا حکم، عوام کو منافع خوروں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑں گا‘عثمان بزدار
عوام کو ریلیف دینے کیلئے آخری حد تک جائوں گا ، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ کسی صورت برداشت نہیں کروں گا ‘وزیراعلیٰ پنجاب
جمعرات 6 دسمبر 2018 18:57
(جاری ہے)
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے آخری حد تک جائوں گا اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ کسی صورت برداشت نہیں کروں گا اور مصنوعی مہنگائی کے ذمہ داروں کی جگہ جیل ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز اپنے اضلاع میں قیمتوں پر کڑی نظر رکھیں۔پرائس کنٹرول کے حوالے سے ہر ضلع کی کارکردگی مانیٹر ہوگی اور اچھی کارکردگی پر شاباش ملے گی اور ناقص کارکردگی پر بازپرس ہوگی ۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ متعلقہ محکمے بھی پرائس کنٹرول کیلئے فعال کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ میرا رشتہ صوبے کے عوام کے ساتھ ہے اور میں عوام کو کسی بھی صورت منافع خوروں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑوں گا۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریٹ لسٹ دکانوں پر نمایاں طور پر آویزاں کی جائے اورمصنوعی مہنگائی کے نام پر عوام کو لوٹنے والو ںکے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔ صوبائی وزیر خزانہ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، سیکرٹریز خوراک، صنعت، لائیوسٹاک،زراعت، ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب، کمشنر لاہور ڈویژن، اور اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ ڈویژنل کمشنرز اور آر پی اوز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.