ناجائز تجاو زات کے خلاف آپریشن اچھا عمل ہے مگر ایسا بھی نہ ہو کہ غریب کا گھر گرا دیا جائے حلیم عادل شیخ

جمعہ 7 دسمبر 2018 18:19

ناجائز تجاو زات کے خلاف آپریشن اچھا عمل ہے مگر ایسا بھی نہ ہو کہ غریب ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے جنرل سیکریٹری و پارلیامانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے اپنے حلقے پی ایس99کادورہ مختلف لوگوں سے ملاقاتیں ترقیاتی کام کا جائزہ لینے کے بعد سبزی منڈی میں تاجروں کی جانب سے منعقد پروگرام میں شرکت کی۔ نیو سبزی منڈی کے تاجروں نے حلیم عادل شیخ کو اپنے مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا۔

پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا تاجروں کے مسائل سے آگاہ ہوں کسی سے بھی ناجائزی ہونے نہیں دیں گے مارکیٹ کمیٹی نے تاجروں کے ساتھ ناانصافی کی ہے پہلے ان سے پئسے لیکر دکان الاٹ کیے ہیں اب توڑنے کی باتیں کررہے ہیں۔ ناجائز تجاو ز کے خلاف آپریشن اچھا عمل ہے مگرایسا بھی نہ ہو کہ غریب کا گھر گرا دیا جائے اور بلاول ہاؤس کی دیواروں کو کوئی ہاتھ نہ سندھ میں ہماری حکومت نہیں ہے نہ ہی ادارے ہمارے ہیں لیکن پھر بھی ہم اپنی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

(جاری ہے)

عوام کو ہر ممکن سہولیات کرانا ہمارا اولین فرض ہے۔ انہوں نے مزید کہا کراچی روشنیوں کو شہر ہے لیکن نااہل حکمرانوں نے کراچی کو تباہ کر دیا ہے میرا حلقہ پی ایس 99 لگتا ہے کہ کراچی میں نہیں ہے لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں پانی کی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے عوام پریشان ہے لیکن سندھ کے حکمرانوں نے عوام کے مسائل حل کرنے سے خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ عوام کے حقوق دبانے کی کوشش کی گئی تو بھرپور آواز اٹھائیں گے اب سندھ حکومت کی کرپشن ہونے نہیں دیں گے عوام کو ان کے حقوق دیئے جائیں۔ حلقے کی بہتری اورعوام کے مسائل کے حل میں جتنا ہم کر سکتے ہیں بھرپور کوشش کررہے ہیں۔ کسی کے ساتھ ناانصافی اور ناجائزی نہیں ہونے دیں گے قانوں کا احترام سب پر لازم ہے۔