روس نے پاکستان کو اپنا دفاع ناقابل تسخیر بنانے کیلئے جدید ترین ہتھیار فراہم کردیا

روس نے 3 برس قبل طے پانے والے معاہدے کے تحت پاکستان کو دنیا کے سب سے جدید جنگی ہیلی کاپٹر ایم آئی 35 فراہم کر دیے

muhammad ali محمد علی جمعہ 7 دسمبر 2018 22:34

روس نے پاکستان کو اپنا دفاع ناقابل تسخیر بنانے کیلئے جدید ترین ہتھیار ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 دسمبر2018ء) روس نے پاکستان کو اپنا دفاع ناقابل تسخیر بنانے کیلئے جدید ترین ہتھیار فراہم کردیا، روس نے 3 برس قبل طے پانے والے معاہدے کے تحت پاکستان کو دنیا کے سب سے جدید جنگی ہیلی کاپٹر ایم آئی 35 فراہم کر دیے۔ پاک فوج کو 4 ایم آئی 35 ایم جنگی ہیلی کاپٹرز موصول ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ماضی میں حریف رہنے والے پاکستان اور روس کے درمیان اب تیزی سے قربتیں بڑھ رہی ہیں۔

خاص کر دفاعی شعبے میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون مضبوط سے مضبوط تر ہوتا جا رہا ہے۔ اسی سلسلے میں پاکستان اور روس کے درمیان 3 برس قبل ایک اہم اور تاریخی دفاعی معاہدہ طے پایا تھا۔ اس معاہدے کے تحت روس نے پاکستان کو ایم آئی 35 ایم جنگی ہیلی کاپٹرز کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

(جاری ہے)

یہ معاہدہ سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی کوششوں سے طے پایا تھا۔

اب اس معاہدے کے تحت روس نے پاکستان کو تمام ایم آئی 35 ایم جنگی ہیلی کاپٹرز فراہم کر دیے ہیں۔ گزشتہ برس پہلی کھیپ میں پاکستان کو 2 ایم آئی 35 ایم جنگی ہیلی کاپٹرز فراہم کیے گئے تھے۔ جبکہ اب روس نے معاہدے کے تحت پاکستان کو باقی 2 ایم آئی 35 جنگی ہیلی کاپٹرز بھی فراہم کر دیے ہیں۔ روس کی جانب سے بقیہ 2 ایم آئی 35 جنگی ہیلی کاپٹر بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پاک فوج کے حوالے کیے۔ ایم آئی 35 جنگی ہیلی کاپٹرز دنیا کے سب سے جدید جنگی ہیلی کاپٹرز تصویر کیے جاتے ہیں۔ ایم آئی 35 جنگی ہیلی کاپٹرز کے حصول سے پاکستان کا فضائی دفاع مزید مضبوط ہوگیا ہے۔