میئر نے تجاوزات کے نام پر ایک گھر بھی نہیں توڑا ایم کیوایم کسی کو بے گھر نہیں ہونے دے گی،کنو ینر ایم کیو ایم پاکستان

میئر کراچی کہہ چکے ہیں کہ اگر گھروں کو مسمار کیا گیا تو وہ عہدے سے مستعفی ہوجائیں گے ،ڈاکٹر خالد مقبو ل صدیقی 5دکا نیں متا ثر ہو ئی ہیں فیز 1میں 1470دکا ن داروں کو متبادل جگہ دے رہے ہیں ، میئر کراچی وسیم اختر دوسرے فیز میں حکو مت سندھ کو تجا ویز دے دی ہیں انہیں بھی متبا دل جگہیں دی جائیں گی ہم کسی کو بے یارومددگار نہیں چھوڑیں گے

جمعہ 7 دسمبر 2018 23:53

میئر نے تجاوزات کے نام پر ایک گھر بھی نہیں توڑا ایم کیوایم کسی کو بے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2018ء) ایم کیو ایم پاکستان کے کنو ینرووفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے کے تحت میئر کراچی کو تجاوزات کے خاتمے کیلئے مینڈیٹ دیامیئر کراچی نے تجاوزات کے خاتمے کیلئے اپنی تمام ذمہ داریاں پوری کیں جو ادارے میئر کراچی کے ماتحت نہیں وہ بھی تجاوزات کے خاتمے کی آڑ میں من مانی کاروائی کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ میئر کراچی نے تجاوزات کے نام پر ایک گھر بھی نہیں توڑا ایم کیوایم کسی کو بے گھر نہیں ہونے دے گی میئر کراچی کہہ چکے ہیں کہ اگر گھروں کو مسمار کیا گیا تو وہ عہدے سے مستعفی ہوجائیں گے ۔

انہو ں نے یہ با ت ایم کیو ایم پاکستان کے عارضی مر کز بہا در آبا د پر پر ہجو م پر یس کا نفر نس سے خطا ب کر تے ہو ئے کہی ۔

(جاری ہے)

اس مو قع پر ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنو ینر عامر خان ،ڈپٹی کنوینر ومئیر کر اچی وسیم اختر ،ڈپٹی کنو ینر کنو ر نو ید جمیل اراکین رابطہ کمیٹی سید فیصل سبز واری اور سید امین الحق بھی مو جو د تھے ۔ ڈاکٹر خالد مقبو ل صدیقی نے کہا کہ چیف جسٹس صاحب سے مودبا نہ درخو ارست کر تے ہے کہ تمام کراچی کے اہم محکمو ں کاکنٹرول جو ما ضی میں بھی میئر کے پا س رہا ہے وہ میئر کر اچی کو دئیے جائیں موجو دہ بحران کی وجہ یہی ہے کہ میئر کے زیر کنٹرول نا آنے والے محکموں کراچی بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی، کے ڈی اے ،کر اچی واٹر اینڈ سیو ریج بورڈ ،ما سٹر پلا ن سمیت تمام لوکل محکموں کا کنٹرول میئر کراچی کے پاس ہونا چاہیے۔

صحت و صفائی سمیت تمام نظام میئر کراچی کے پاس ہونا چاہیے ۔ غیر قانونی زمینو ں کی این او سی جاری کر کے فلیٹو ں اور دیگر رہا ئشی علا قوں میں تعمیر کر اکے شہر یو ں کو مو جو دہ پیرائے میں شدید تکلیف میں مبتلا کر دیا ہے 70 فیصد ٹیکس دینے والے شہر جو دنیا میں ایک سو چالیس شہر وں میں سہولیات کے اعتبار سے 134ویں نمبر پر ہے جبکہ آبادی کے لحاظ سے دنیا کا پانچواں بڑا شہر ہے اس کو شہر مردم شماری میں کو صحیح طرح سے گناہی نہیں گیا،ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ چیف جسٹس صاحب کر اچی کو جینے کا حق دیں۔

کے ایم سی کی ہزاروں ایکڑ زمین پر گوٹھ آبا د اسکیم کے تحت قبضے کر لئے گئے ہیں انہیں بھی کے ایم سی کے حو الے کر ایا جا ئے ۔ ڈپٹی کنو ینر ومئیر کر اچی وسیم اختر نے کہا کہ کچھ سیاسی جغادری عوام کو گمراہ کررہے ہیں ہم نے فلیٹ یا گھر تو درکنار کسی جھگی کو بھی نہیں گر ایا ۔اگر رہا ئشی علا قوں کو گر انے کی کو شش کی گئی تو قانونی راستو ں سمیت اگر استعفی دینا پڑا تو وہ بھی دونگا ۔

انہو ں نے کہا کہ جو مینڈ یٹ جو ہمیں سپریم کو رٹ نے دیا تھا اس کے مطا بق سڑ کو ں کو کشادہ فٹ پا تھو ں ،پا رکو ں اور غیر قانونی ایسی تجا وزات کا خاتمہ کر رہے ہیں جو چھپرے ودیگر شامل ہے ہم کسی کو بے یارومددگار نہیں چھوڑیں گے، کچھ لوگ عوام کو گمراہ کررہے ہیں میں انہیں بتا نا چاہتا ہو ں کہ 3575دکا نیں متا ثر ہو ئی ہیں فیز 1میں 1470دکا ن داروں کو متبادل جگہ دے رہے ہیں جبکہ دوسرے فیز میں حکو مت سندھ کو تجا ویز دے دی ہیں انہیں بھی متبا دل جگہیں دی جائیں گی ۔

وسیم اختر نے مزید کہا کہ میں عدالت عظمی اور حکو مت سندھ سے یہ درخو است کر تا ہو ں کہ ما ضی میں جن سے بھی غلطی ہو ئی اس کی سزا رہا ئشی علا قوں میں رہنے والو ں کو نہ دی جا ئیں۔ریگو لرائزیشن کا کیس حکو مت بنا ئے جیسا کے ما ضی میں ہو تا رہا ہے اور اس کے لئے قواعد مو جو د ہے انسانی بنیا دوں پر رہا ئشی علا قوں کے ساتھ رعایت کی جائے کیو نکہ رہا ئشی علا قوں میں ادارو ں نے violationکی ہے ان کو تو ڑا نہ جا ئے بلکہ قانونی راستہ نکا لاجا ئے ۔

میئر کر اچی وسیم اختر نے کہا کہ عوام کسی بھی قسم کے پر وپیگنڈے میں نہ آئیں گھروں کو گرانے کا مینڈیٹ میئر کراچی کے پاس نہیں بلکہ بلڈنگ کنٹرول کے پاس ہے ہما را ور ایم کیو ایم پاکستان کا واضع مو قف ہے کہ ہم نہ کوئی گھر توڑیں گے اور نہ ہی کسی کو توڑنے دیں گے، ایم کیوایم پاکستان کراچی کے لوگوں کے ساتھ کھڑی ہے ۔میں حکو مت سندھ سے یہ بھی گز ارش کر وں گا کہ جنہوں نے اپنے گھر کے اندر دکانیں بنالی ہیں ان کو ریگولائز کیا جائے میئر کر اچی وسیم اختر نے کہا کہ کراچی شہر سے تجا وزات ختم ہو نی چاہیے اور سپر یم کو رٹ کے احکا ما ت کی روح کے مطا بق یہ کام جا ری رکھیں گے۔

انہو ں نے کہا کہ ہما رے تجا وزات کے آپر یشن کے بعد لو گ بہت خو ش ہیں صدر اور ایسے علا قوں سے جہا ں گھنٹو ں ٹر یفک جام میں پھنس جا تے تھے اب بہتر ی آگئی ہے اور مز ید بہتر ی کیلئے کام جا ری رہے گا