Live Updates

پی پی 168 لاہور کے ضمنی انتخابات میں پیپلزپارٹی نے ن لیگ کی حمایت کا اعلان کر دیا

پی پی 168 سے ملک اسد کھوکھر پاکستان تحریک انصاف جبکہ رانا خالد قادری لیگی امیدوار ہیں

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس اتوار 9 دسمبر 2018 17:22

پی پی 168 لاہور کے ضمنی انتخابات میں پیپلزپارٹی نے ن لیگ کی حمایت کا اعلان ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-09 دسمبر 2018ء ) :پی پی 168 لاہور کے ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ ن کی حمایت کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق جولائی 2018 کے عام انتخابات میں خواجہ سعد رفیق نے 2 نشستوں پر انتخابات میں حصہ لیا۔خواجہ سعد رفیق نے قومی اسمبلی کی نشست این اے 131 اور صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 168 سے حصہ لیا۔این اے 131 میں انہیں کانٹے دار مقابلے کے بعد وزیر اعظم عمران خان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

تاہم وہ پی پی 168 کی نشست حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔تاہم اس کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے این اے 131 کی نشست چھوڑنے کا فیصلہ کیا تو خواجہ سعد رفیق نے بھی ایک بار پھر این اے 131 سے قسمت آزمائی کا فیصلہ کیا 14 اکتوبر کو ہونے والے انتخابات میں خواجہ سعد رفیق نے فتح حاصل کرلی اور ایک بار پھر وہ قومی اسمبلی کا حصہ بن گئے جس کے بعد انہوں نے ایک بار پھر صوبائی اسمبلی کی سیٹ چھوڑنے کا اعلان کر دیا جس پر جلد ہی ضمنی انتخاب ہونے جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

اس ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن نے پیپلز پارٹی کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کی ۔اس ضمن میں مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدر پرویز ملک کی قیادت میں وفد آج ( پیر) کے روز پیپلزپارٹی پنجاب سیکرٹریٹ کا دورہ کرکے ے پنجاب کی قیادت سے ملاقات کرکے 13دسمبر کو لاہور کے حلقہ پی پی 168میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں اپنے امیدوار کی حمایت طلب کی ۔جس پر پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ ن کو مثبت ردعمل دے دیا۔پیپلزپارٹی کے رہنماوں نے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔                                                            
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات