Live Updates

وزیر اعظم عمران خان سے اوور سیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد کی ملاقات

کاروبار میں سہولت دینا ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے‘ وزیراعظم عمران خان

پیر 10 دسمبر 2018 00:00

وزیر اعظم عمران خان سے اوور سیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ..
کراچی۔ 9 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) وزیر اعظم عمران خان سے اوور سیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد نے اتوار کو کراچی میں ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ کاروبار میں سہولت دینا ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کمپنیز حکومت کو کئی شعبوں میں مدد کر سکتی ہیں ‘ تعلیم ، صحت ، گورننس اور دیگر شعبوں میں آئی ٹی کے استعمال سے جدت اور سروس ڈیلیوری میں بہتری لائی جا سکتی ہے جس پر کام شروع ہو چکا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے حکومت کے دروازے ہمیشہ پرائیویٹ سیکٹر کے لئے کھلے ہیں۔ ملاقات میں کاروبار اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے ون ونڈو سہولت کی سروسز کی ڈیجائزیشن اور ٹیکس کے امور پر گفتگو ہوئی۔

(جاری ہے)

ملاقات کرنے والے وفد میں ٹیلی نار پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور او آئی سی سی آئی کے صدر عرفان وہاب، چیئرپرسن اینڈ سی ای او یونی لیور پاکستان اور نائب صدر او آئی سی سی آئی شازیہ سید ، اینگرو پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آرگنائزیشن غیاث الدین، جنت الیکٹرک پاکستان کے سی ای او صارم شیخ، سیمنٹس پاکستان کے ایم ڈی ہیلمٹ وون سٹریو، سٹینڈر چارٹر بینک پاکستان کے سی ای او شہزاد جی دادا، ایم ڈی ایبٹ لیبز لمیٹڈ انیس احمد ، آئی بی ایم پاکستان کے سی ای او غضنفر علی اور مائیکرو سافٹ پاکستان سی ای او عابد زیدی شامل تھے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات