قلات اور گردنواح میں سردی کی شدت میں اضافہ

درجہ حرارت منفی پانچ ڈگری سینٹی گریڈ ریکار ڈ ، گیس پریشر میں کمی سے شہریوں کے مشکلات میں اضافہ ہوگیا

منگل 11 دسمبر 2018 17:03

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2018ء) قلات اور گردنواح میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا سائبیریا سے آنے والے یخ بستہ ہوائوں کی وجہ سے کم سے کم درجہ حرارت منفی پانچ ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا سردی بڑھتے ہی لوگوں کا لنڈا بازارمیں ہجوم بڑھ گیا لنڈے کے کپڑوں کی مانگ میں بھی اضافہ ہو گیا ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز قلات اور گرد نواح میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا محکمہ موسمیات قلات کے مطابق سائبیریا سے آنے والے ٹھنڈ اور ہوائوں کی وجہ سے نقطہ انجماد سے نیچے چلا گیا ہے اور گزشتہ روز قلات میں کم سے کم درجہ حرارت منفی پانچ ڈگری سینٹی گریڈ ریکار ڈ کیا گیا ہیں دوسری جانب سردی کی شدت بڑھتے ہیں گیس پریشر میں کمی سے شہریوں کے مشکلات میں اضافہ ہوگیا اور شدید سردی میں شہری ٹھٹھر نے پر مجبور ہو گئے ہیں جبکہ سردی سے بچنے کے لیئے لوگوں نے لنڈے کا رخ کر لیاجس سے گرم کپڑوں کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :