صوبے میں کرپشن کے خلاف زیروٹالرنس کی پالیسی اختیار کی گئی ہے‘حافظ عمار یاسر
عوام سے رابطہ ہر آنے والے وقت میں مضبوط سے مضبوط تر ہوگا ،جائزکاموں میں کسی کو رکاوٹ ڈالنے نہیں دی جائیگی اتوار بازاروں میں سٹالز پر بچوں سے کام کرانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے‘صوبائی وزیر معدنیات کی چکوال سے آئے وفد سے گفتگو
بدھ 12 دسمبر 2018 13:07
(جاری ہے)
کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور کرپٹ مافیا کو اس کے انجام تک پہنچائیں گے۔ ہماری نیت صاف ہے اور توجہ کا مرکز عام آدمی ہے۔
وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پنجاب کو رول ماڈل بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میںہر مافیا کے خلاف لڑوں گا اور عوام کے ساتھ کھڑا رہے گا۔ میں نے اپنے اور عوام کے درمیان کسی کو حائل نہیں ہونے دیا۔ نیا پاکستان وزیراعظم عمران خان کا خواب ہے جس کی تعبیر کے لئے ہم جان لڑا دیں گے اور قوم کو مثبت اقدامات سے جلد تبدیلی نظر آئے گی۔ مسائل کے حل کیلئے ہم آپ کی ذاتی دلچسپی پر شکرگزار ہیں۔ حکومت نے اپنے دروازے عام آدمی کیلئے کھول دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے متعدد اقدامات عمل میں لائے گئے ہیں۔ اتوار بازاروں میں اشیائے ضروریہ کی مقررکردہ نرخوں پر فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے۔ اتوار بازاروں میں سٹالز پر بچوں سے کام کرانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔چائلڈ لیبر کرانے والے کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا۔معصوم بچوں سے محنت مزدوری والے کام لینا خلاف قانون ہے۔انہوںنے کہا کہ بڑے سٹورز اشیائے ضروریہ ڈپٹی کمشنر کے نرخوں کے مطابق فروخت کرنے کے پابند ہوں گے۔بڑے سٹورز پر صارفین اشیائے ضروریہ ڈپٹی کمشنر کے نرخوں کے مطابق خرید سکیں گے اور اس اقدام سے عوام کو ریلیف ملے گا۔ اشیاء ضروریہ کی ڈپٹی کمشنر کے نرخوں کے مطابق فروخت کو یقینی بنائیں۔ اتوار بازاروں کی سکیورٹی پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے اور اتوار بازاروں کے باہر پارکنگ کا خصوصی انتظا م مزید ید بہتر بنایا جا رہا ہے۔ انہوںنے کہا کہ وزراء اپنے اپنے علاقوں میں اتوار بازاروں اور منڈیوں کے دورے کرکے عوام کو اشیائے ضروریہ کی مقررکردہ قیمتوں پر فراہمی کے عمل کی مانیٹرنگ کررہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں سے کوئی رعایت نہیں ہوگی۔ مصنوعی مہنگائی کے ذمہ داروں کی جگہ جیل ہے۔عوام کو کسی بھی صورت منافع خوروں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا۔مزید اہم خبریں
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
-
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے جاپانی سفیر کی قیادت میں پاکستان میں جاپانی کمپنیوں و کاروباری شخصیات کے وفد کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.