لیگی اراکین کے ’’ڈبو،لوٹا اور مشرف کا یار‘‘ کے نعرے

ٹھیک ہے تمہاری حاضری لگ گئی ،فواد چوہدری کے جواب پر حکومتی اراکین کے قہقے

بدھ 12 دسمبر 2018 16:39

لیگی اراکین کے ’’ڈبو،لوٹا اور مشرف کا یار‘‘ کے نعرے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 دسمبر2018ء) قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے اپوزیشن اراکین کی جانب سے سوالوں کا جواب دینے کیلئے کھڑے ہوئے تو تقریر کے آغاز میں ہی مسلم لیگ (ن) کے اراکین کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ان کی تربیت میں کمی ہے جس پر اپوزیشن ڈائس سے ’’ ڈبو ،لوٹا اور مشرف کا یارکے نعرے لگا ئے ‘‘۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے قومی اسمبلی میںخواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے پر بات ختم کی تو اسکا ردعمل دینے کے لئے وفاقی وزیر اطلاعت و نشریات فواد چوہدری کھڑے ہوئے اور انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اراکین اسمبلی کی تربیت ٹھیک نہیں ہوئی ،ضیاء الحق کے دور میں ببنے والی سیاسی پارٹی تربیت کی ضرورت ہے جس پر احسن اقبال اور رانا ثناء اللہ اور دیگر اراکین ڈیسک پر کھڑے ہوگئے اور فواد چوہدری کو ’’ ڈبو ڈبو ‘‘، ،لوٹا ،لوٹا اور مشرف کا جو یار ہے غدار ہے غدار ہے‘‘ کے نعرے لگا کر چپ کرایا جس پر فواد چوہدری بھی ہنسنے مسکراتے ہوئے کہنے لگے کہ ٹھیک ہے کہ تمہاری حاضری لگ گئی لیکن ڈپٹی اسپیکر سوری نے ایوان کو مچھلی منڈی کا ماحول بننے سے روک لیااور اپوزیشن کو نعرے بازی کرنے سے منع کر دیا۔