وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری کا امریکی انتظامیہ کی جانب سے پاکستان کو مذہبی آزادی کے حوالہ سے ’’بلیک لسٹ‘‘ میں شامل کرنے کے فیصلہ پر حیرت کا اظہار
کیا گرجا گھروں پر پابندیوں، مسلمانوں کیلئے بعض لباس پہننے پر بندش اور بعض مبلغین کے داخلہ سے انکار جیسے متعدد اقدامات کے تناظر میں یورپی یونین کا ریکارڈ زیادہ بہتر ہے، بھارت میں مسلمانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور وہاں حکمران جماعت بی جے پی گائے کے ذبحہ پر مسلمانوں کے خلاف تشدد کو ہوا دیتی ہے، امریکہ افغانستان میں اپنی ناکامیوں کو کم کرنے اور پاکستان پر دبائو ڈالنے کیلئے اسے سیاسی حکمت عملی کے طور پر استعمال کر رہا ہے،وفاقی وزیر ڈاکٹر شیریں مزاری
بدھ 12 دسمبر 2018 18:30
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ہمارے ہمسایہ بھارت میں مسلمانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور وہاں حکمران جماعت بی جے پی گائے کے ذبحہ پر مسلمانوں کے خلاف تشدد کو ہوا دیتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے سکھوں کیلئے کرتارپور راہداری کھولنے کے بعد ایسے وقت میں امریکی اقدام سیاسی بلیک میلنگ کے علاوہ اور کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کے مسلمانوں کو اجمیر شریف جیسے مذہبی مقامات پر آنے کی اجازت نہیں دیتا جبکہ پاکستان نے ہمیشہ ہندو زائرین کا خیرمقدم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے پاکستان کا بازو مروڑنے اور بھارت کو اقلیتوں کے مذہبی حقوق سلب کرنے کی کوشش ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ اگر پاکستان میں مسیحی گرجا گھروں کی موجودگی سے لاعلم ہے تو اسے بتانے کیلئے تیار ہیں، پاکستان میں کیتھولک، میتھو ڈیسٹ، اینگلیکن، لوتھرن، بیپٹسٹ، پریس بائیڈین اور پینٹیکوسٹل نامی گرجا گھروں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں غیر مسلموں کو اپنے مذہبی مقامات کی روشنی میں شادی اور طلاق کی مکمل اجازت ہے، پاکستان کے خلاف حالیہ امریکی اقدام حقائق کی بجائے مکمل طور پر سیاسی وجوہات پر مبنی ہے۔ انہوں نے امریکی صدر ٹرمپ کو وزیراعظم پاکستان کا عوام سے کیا گیا وعدہ یاد دلاتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے قوم سے عہد کیا ہے کہ پاکستان صرف اپنے مفادات پر عمل کرے گا اور کسی بھی بیرونی طاقت کیلئے کرائے کی بندوق نہیں بنے گا۔ ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ امریکہ افغانستان میں اپنی ناکامیوں کی ذمہ داری قبول کرے تاکہ اسے سدھار سکے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ امریکہ اگر مذہبی آزادی میں سنجیدہ ہے تو بھارت میں مودی سرکار اور یورپی یونین میں اپنے اتحادیوں کے طرز عمل پر بھی نگاہ ڈالے۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان کی تاریخ کے بدترین سانحہ 9 مئی کو کل
-
9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، یوسف رضا گیلانی
-
بھارت میں روسی فوج کے لیے بھرتیاں کرنے والے چار ملزم گرفتار
-
عوام کیلئے بری خبر،بجلی کی قیمت میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا گیا
-
پوری دنیا میں قیمتی زیورات چرانے والا چور نیویارک میں فلمی اندازمیں گرفتار
-
شیر افضل مروت آؤٹ، پی ٹی آئی کا چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیلئے نئے نام کا باقاعدہ اعلان
-
تعلیم کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی، پاکستانی قوم عزم و حوصلہ سے کسی بھی چیلنج پر قابو پانے کی صلاحیت رکھتی ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف کا شعبہ تعلیم سے متعلق قومی کانفرنس سے خطاب، تعلیمی ایمرجنسی ..
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا نان ڈویلپ سکیٹرز کو فوری ڈویلپ کرنے اور اسلام آباد کی اراضی کو ڈیجیٹلائز کرنے کی ہدایات
-
9 مئی کو پی ٹی آئی کو کچلنے کی کوشش کی گئی، سب پہلے سے طے شدہ تھا، بانی پی ٹی آئی
-
شیرافضل مروت کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرسکے
-
توشہ خانہ کیس،عمران خان، بشریٰ بی بی کی نیب طلبی کیخلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
پاکستان کی بڑی کامیابی،آئی کیوب قمر چاند کے مدار میں داخل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.