جہلم میں بس کی زد میں آ کر طالبہ کے جاں بحق ہونے کا واقعہ، وزیراعلیٰ کا غفلت کے ذمہ دار کیخلاف قانونی کارروائی کا حکم

بدھ 12 دسمبر 2018 18:36

جہلم میں بس کی زد میں آ کر طالبہ کے جاں بحق ہونے کا واقعہ، وزیراعلیٰ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے جہلم میں سکول بس کی زد میں آ کر دوسری جماعت کی طالبہ کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انتظامیہ اور پولیس حکام سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ غفلت کے ذمہ دار کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے۔ وزیراعلیٰ نے جاں بحق طالبہ کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔