صوبے میں تقرری وتبادلے پیسے لیکرکئے جارہے ہیں ایک پٹواری 55لاکھ روپے پر بھرتی ہوتاہے،سرداربابک

اپوزیشن کے حلقوں میں بے جامداخلت ہورہی ہے صوبے میں ڈی ایم جی افسران کی کمی ہے کہ جونئیر افسر ڈپٹی ڈائریکٹر انٹی کرپشن اور ڈپٹی سیکرٹری ایڈمنسٹریشن کے عہدوں پر فائز ہیںحکومت کا یہ اقدام پی ایم ایس اور ڈی ایم جی افسران کے ساتھ زیادتی ہے،اسمبلی اجلاس میں اظہارخیال

بدھ 12 دسمبر 2018 18:47

صوبے میں تقرری وتبادلے پیسے لیکرکئے جارہے ہیں ایک پٹواری 55لاکھ روپے ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سردارحسین بابک نے الزام عائد کیاہے کہ صوبے میں تقرری وتبادلے پیسے لیکرکئے جارہے ہیں ایک پٹواری 55لاکھ روپے پر بھرتی ہوتاہے۔ اپوزیشن کے حلقوں میں بے جامداخلت ہورہی ہے صوبے میں ڈی ایم جی افسران کی کمی ہے کہ جونئیر افسر ڈپٹی ڈائریکٹر انٹی کرپشن اور ڈپٹی سیکرٹری ایڈمنسٹریشن کے عہدوں پر فائز ہیںحکومت کا یہ اقدام پی ایم ایس اور ڈی ایم جی افسران کے ساتھ زیادتی ہے۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے صوبائی اسمبلی کے اجلاس کے دوران توجہ دلائونوٹس پیش کرتے ہوئے کیا سرداربابک نے کہاکہ صوبے میں ڈی ایم جی اورپی ایم ایس افسران کی کمی ہے کہ محکمہ پراسکیوشن سے ایک جونیئرڈپٹی پبلک پراسکیوٹرکوخوش کرنے کیلئے ڈیپوٹیشن پرلاکرصوبے کے داہم عہدوں ڈائریکٹراینٹی کرپشن اور ڈپٹی سیکرٹری ایڈمنسٹریشن کی پوسٹوں پر تعینات کیاگیاجوکہ پی ایم ایس اور ڈی ایم جی افسران کے ساتھ زیادتی ہے اوران افسران کی حق تلفی کی جارہی ہے انہوں نے مطالبہ کیاکہ متعلقہ افیسر کو فوری طور پر دونوں عہدوں سے ہٹایاجائے ۔

(جاری ہے)

جواب دیتے ہوئے صوبائی وزیر قانون سلطان محمد نے کہاکہ سول سروس ایکٹ کے تحت متعلقہ افسرکی تعیناتی قانون کے مطابق ہے حکومت کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ کسی بھی افسر کو اضافی چارج دے یہ تعیناتی عارضی ہے دوسرے افسرکی تقرری ہونے پر یہ اضافی چارج لے لیاجائے گا۔ اس موقع پر وزیرخوراک قلندرلودھی نے سردارحسین بابک کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ یہاں رشوت پرپوسٹنگ ٹرانسفرکی بات کی گئی ہے آیا معززرکن کوئی ثبوت پیش کرسکتے ہیں جس پر سرداربابک نے کہاکہ انکے پاس اس حوالے سے ثبوت موجود ہیں جنہیں وہ جلد ایوان میں پیش کرینگے۔

بعدازاں سپیکر نے توجہ دلائونوٹس کوخوش اسلوبی سے حل کرنے کی ہدایت کی۔دریں اثناء سردار بابک نے تحریک التواء پیش کرتے ہوئے کہاکہ بونیرمیں ٹماٹرکی فصل کولگی مرض کومعلوم کرکے فوری تشخیص کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں اورکاشتکاروں کے نقصانات کاتخمینہ لگاکر حکومت فوری طور پر کاشتکاروں کو خصوصی پیکج کے تحت معاوضہ ادا کرنے کابندوبست کرے جس پر صوبائی وزیرخوراک قلندرلودھی نے یقین دہانی کرائی کہ سرکاری ٹیم بونیرکوروانہ کرکے حالات کاجائزہ لینگے اورنقصانات کے ازالے کیلئے جوممکن ہوسکااقدامات اٹھائینگے۔