افسر مال مظفرآباد خواجہ عبدالوحید گنائی کا سی ایم ایچ روڈ پر چھاپہ، ایک ہوٹل سیل

بدھ 12 دسمبر 2018 23:19

مظفرآباد۔12 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) افسر مال مظفرآباد خواجہ عبدالوحید گنائی نے سی ایم ایچ روڈ پر چھاپہ مار کر ماشاء اللہ ہوٹل کو سیل کردیا۔ گزشتہ رات افسر مال نے ہمراہ پولیس تھانہ سٹی سی ایم ایچ روڈ پر ماشاء اللہ ہوٹل پر صفائی ستھرائی نہ ہونے اور غیر معیاری کھانے فروخت کرنے پر ہوٹل کو ڈپٹی کمشنرمظفرآباد مسعود الرحمن کی ہدایت پر سیل کردیا۔

(جاری ہے)

بعدازاں گزشتہ روز ہوٹل کے مالک محمد صدیق کو دس ہزار روپے جرمانہ کیا گیا اور اس بات کا پابند کیاگیا ہے کہ وہ ہوٹل میں آئندہ صفائی ستھرائی کے علاوہ ہوٹل کو معیار کے مطابق تعمیر کرے گا۔مذکورہ ہوٹل کے بارے میں شکایت تھی کہ ہوٹل میں نہ صرف غیر معیارکھانے اور چائے فروخت کررہا ہے بلکہ آٹا ملا قیمہ عرصے سے فروخت کررہا ہے۔عوامی حلقوں نے افسر مال کی اس کارروائی کا خیر مقدم کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :