جی سی یو میں کرسمس تقریب،وائس چانسلر نے اقلیتی سٹاف کے ہمراہ کیک کاٹا

بدھ 12 دسمبر 2018 23:33

لاہور۔12 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میںکرسمس تقریب کا انعقاد ،وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ ،رجسٹرار صبور احمد خان،پروفیسر ڈاکٹر سلطان شاہ، شعبہ فلسفہ کی چیئرپرسن ڈاکٹرثوبیہ طاہر،پروفیسرڈاکٹر پیٹر جان اوردیگرفیکلٹی ممبران نے یونیورسٹی مسیحی برادری کے ہمراہ کرسمس کاکیک کاٹا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ کا کہنا تھا کہ ملک میں امن اور ترقی کے فروغ کے لیئے برداشت کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر پیٹر جان کا کہنا تھا کہ حقوق العبادکو ہر مذہب میں دیگر حقوق پر برتری حاصل ہے۔ہمیں ایک دوسرے سے پیار محبت سے رہنا چاہئے۔