بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال کوئٹہ عوام کو طبی سہولیات بہم پہنچانے میں مصروف عمل ہے ،

کوئٹہ سمیت اندرون بلوچستان اور سندھ کے مریض بھی بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال کی طبی سہولیات سے مستفید ہورہے ہیں، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ بولان میڈیکل ہسپتال کوئٹہ ڈاکٹر فہیم خان کی ’’اے پی پی‘‘سے بات چیت

جمعرات 13 دسمبر 2018 14:06

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) میڈیکل سپرنٹنڈنٹ بولان میڈیکل ہسپتال کوئٹہ ڈاکٹر فہیم خان نے کہا ہے کہ بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال کوئٹہ عوام کو طبی سہولیات بہم پہنچانے میں مصروف عمل ہے ،کوئٹہ سمیت اندرون بلوچستان ،سندھ اور افغانستان سے بھی مریض بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال کیطبی سہولیات سے مستفید ہورہے ہیں، نومبر میں 47,252 مریضوںنے او پی ڈی میں اپنا طبی معائنہ کروایا اور علاج کے لئے ادویات وصول کیںجبکہ اسی دوران 166مائنز اور 823میجر آپریشن کئے گئے جن میں 124آرتھو کے ،جنرل سرجیکل کے 114آپریشن شامل ہیںجبکہ 260گائینی کے آپریشن کئے گئے۔

جمعرات کو ’’اے پی پی‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے بتایاکہ ہسپتال میں پلاسٹک سرجری کے 42 آپریشن جبکہ ناک کان گلے کے 108مریضوں کے آپریشن ہوئے، نومبر میں 1,865مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو داخل کرکے علاج ومعالجہ کیا گیا،221مریضوں کے ایم آر آئی ٹیسٹ کئے گئے جبکہ 187مریضوں کا سی ٹی اسکین کیا گیا ،اینڈ واسکو پی کے 8اور آڈیو گرام کے 191ٹیسٹ کئے گئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال میں مختلف قسم کے 2,693ایکسریز کئے گئے، ٹی بی کے 50مریضوں کو رجسٹرکرکے علاج شروع کیا گیا۔ شعبہ قلب میں 523 مریضوں کا ایکو ٹیسٹ جبکہ 691 مریضوں کا ای سی جی کیا گیا اس دوران 131مریضوں کی اینجو گرافی بھی کی گئی۔ شعبہ زچہ بچہ لیبر روم میں نومبر میں 1,647ڈلیوریاں کرائی گئیں اور 2,519الٹراسائونڈ کئے گئے ۔

انہوں نے کہا کہ بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال میں نومبر میں 10,597مختلف قسم کے لیبارٹری ٹیسٹ کئے گئے۔ ایڈز کے 11مریضوں کو ماہ نومبر میں رجسٹر کرکے علاج معالجہ شروع کیا گیا ، ہیپاٹائٹس کے 540ٹیسٹ کئے گئے جن میں 107بی اور 56سی کے مریض ری ایکٹو پائے گئے۔ ماہ نومبر میں ہیپاٹائٹس بی کے 80مریضوں کو رجسٹر کرکے علاج شروع کیا گیا۔ تھیلسمیا سینٹر میں 328مریضوں کو داخل کرکے تازہ خون لگایا گیا۔

شعبہ حادثات میں 4,329 مریضوں کا نومبر میں علاج کیا گیا جن میں 91تشدد زدہ مریض لائے گئے جبکہ روڈ ٹریفک ایکیسڈنٹ میں 117زخمیوں کو طبی امداد دی گئی ،اسی دوران شعبہ حادثات میں 1,913ایکسریز کئے گئے۔ ایم ایس بی ایم سی نے بتایا کہ نومبر میں گن شاٹ کے 8 مریضوں اور 18ڈیڈ باڈیز کو شعبہ حادثات لایاگیا جبکہ نومبر میں 12آگ سے جھلسے مریضوں کو داخل کرکے علاج معالجہ شروع کیا گیا ، اسی طرح ہسپتال میں نومبر میں 17مریض زہر خوردہ کے لائے گئے۔

شعبہ فیملی پلاننگ میں124کلائنٹس نے رجوع کرکے مانع حمل ادویات حاصل کیں جبکہ 27خواتین کی Tubligationکی گئی ،EPIسینٹر میں 2,612بچوں کو مختلف بیماریوں سے بچانے کے لیے حفاظتی ٹیکے لگائے گئے جن میں 243بی سی جی کے ٹیکے شامل ہیں اس کے علاوہ 169خواتین کی تشنج سے بچائو کے ٹیکے بھی لگائے گئے۔