Live Updates

جہانگیر ترین ایک مرتبہ پھر ان ایکشن

جہانگیر ترین کی پیپلز پارٹی رہنما شوکت بسرا سے ملاقات، پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کی حامی بھر لی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 13 دسمبر 2018 14:50

جہانگیر ترین ایک مرتبہ پھر ان ایکشن
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 دسمبر 2018ء) : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شوکت بسرا سے ملاقات کی۔ تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین نے شوکت بسرا سے ملاقات میں انہیں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کر لیا۔ جہانگیر ترین کی دعوت پر شوکت بسرا نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کی حامی بھر لی۔

شوکت بسرا کچھ دیر میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے جس کے بعد شوکت بسرا پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔ شوکت بسرا پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما  اور سابق رکن صوبائی اسمبلی بھی رہ چکے ہیں۔ واضح رہے کہ رواں برس پاکستان پیپلزپارٹی نے اہم رہنما شوکت بسرا سمیت 4 عہدیداروں کو پارٹی سے نکال دیا تھا۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود نے اعلامیہ جاری کیا جس میں کہا گیا تھا کہ صدرپی پی ملتان ڈویژن نوشیرلنگڑیال اورجنرل سیکرٹری ڈی جی خان غلام فرید میرانی کو ہٹادیاگیاجبکہ لیہ سے پارٹی کے جنرل سیکرٹری جاویداقبال کنجیال بھی پارٹی عہدے سے فارغ ہو گئے۔ اعلامیہ کے مطابق شوکت بسرا اعجازالحق کے مقابلے میں آزاد حیثیت سے الیکشن لڑرہے ہیں۔چاروں عہدیداروں کو پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر پارٹی سے نکالا گیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات