ایف بی آر نے ٹیکس گوشوارے اور تفصیلات جمع نہ کروانے پر سابق گورنر پنجاب رفیق رجوانہ کو نوٹس جاری کر د یا

جمعرات 13 دسمبر 2018 17:01

ایف بی آر نے ٹیکس گوشوارے اور تفصیلات جمع نہ کروانے پر سابق گورنر پنجاب ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2018ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے ٹیکس گوشوارے اور تفصیلات جمع نہ کروانے پر سابق گورنر پنجاب رفیق رجوانہ کو نوٹس جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطا بق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق گورنر کو 3 سال بعد ایف بی آر نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کروانے پر نوٹس دے دیا۔ ٹیکس گوشوارے مالی سال 2014 اور2015 کے ہیں ۔ایف بی آر ذرائع کے مطابق 3 سال قبل رفیق رجوانہ سے آمدن کی تفصیلات طلب کی گئی تھیں تاہم بطور گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے ایف بی آر کو تفصیلات نہیں دیں۔ذرائع کے مطابق اب انہیں 17دسمبر تک ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی مہلت دے دی گئی ہے۔