ریلوے میں خسارے سے متعلق کیس کی سماعت ،ْخواجہ سعد رفیق کی وکیل کی عدم موجودگی پر ملتوی کر دی گئی

وکیل سے رابطے میں نہیں ہوں، پتا چلا ہے میرے وکیل کامران مرتضیٰ سپریم کورٹ نہیں آ سکے ،ْ سعد رفیق

جمعرات 13 دسمبر 2018 18:18

ریلوے میں خسارے سے متعلق کیس کی سماعت ،ْخواجہ سعد رفیق کی وکیل کی عدم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2018ء) پاکستان ریلوے میں خسارے سے متعلق کیس کی سماعت میں خواجہ سعد رفیق کی وکیل کی عدم موجودگی پر عدالت نے سماعت 26 دسمبر تک کے لیے ملتوی کر دی۔ جمعرات کو چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے ریلوے خسارہ کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما اور سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کو نیب نے پاکستان ریلوے میں خسارے سے متعلق کیس کی سماعت کے موقع پر انہیں نیب اہلکاروں نے عدالت میں پیش کیا۔

چیف جسٹس نے سعد رفیق سے ان کے وکیل سے متعلق استفسار کیا تو سعد رفیق نے کہا کہ میں اپنے وکیل سے رابطے میں نہیں ہوں، پتا چلا ہے کہ میرے وکیل کامران مرتضیٰ سپریم کورٹ نہیں آ سکے۔چیف جسٹس نے کہاکہ آپ کو جلدی نہیں تو کیس کی سماعت کی تاریخ ڈال دیتے ہیں خواجہ سعد رفیق نے کہا کوئی جلدی نہیں میں نیب کی تحویل میں ہوں۔اس موقع پر عدالت نے کیس کی سماعت 26 دسمبر تک ملتوی کردی۔