یونیورسٹی آف ہری پور کے زیراہتمام کلین اینڈ گرین پاکستان کے تحت صفائی مہم کا انعقاد

جمعرات 13 دسمبر 2018 17:36

ہری پور۔ 13 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) یونیورسٹی آف ہری پور کی سپیکم سوسائٹی کے زیراہتمام کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت صفائی مہم کا انعقاد کیا جس میں مختلف شعبہ ہائے جات کے اساتذہ اور طلبہ وطالبات نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

سپیکم سوسائٹی کے چیرمین اور شعبہ علوم اسلامیہ ودینیہ کے صدر ڈاکٹر مھیمن اور سپیکم رضاکاروں نے یونیورسٹی کے مختلف حصوں میں صفائی مہم میں حصہ لیا- ڈاکٹر مھیمن کا کہنا تھا کہ اس سرگرمی کا مقصد طلبہ کو اس بات کا احساس دلانا تھا کہ وطن عزیز اللہ رب العزت کی بہت بڑی نعمت ہے اور ہمیں اس نعمت کی قدر کرنا چائیے۔

اس ملک کو بھی اپنے گھر کی طرح عزیز رکھ کر اس کو صاف اور ستھرا رکھنا ہم سب کی انفرادی اور اجتماعی ذمہ داری ہے۔ ڈاکٹر مھیمن کا کہنا تھا کہ مستقبل میں بھی اس قسم کی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :