دوہرے قتل کے مجرم کو پھانسی دے دی گئی

جمعرات 13 دسمبر 2018 18:50

ملتان۔13 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) نیوسنٹرل جیل میں دوہرے قتل کے مجرم کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔ جیل ذرائع کے مطابق2004ء میں میاں چنوں کے رہائشی محمد صفدر ولد خدا بخش نے شادی کے تنازعے پر دو افراد کو قتل کردیاتھا اور اس کے خلاف مقدمہ درج کیاگیاتھا، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج میاں چنوں نے 31جنوری 2007ء کو ملزم کو دوبار موت کی سزا کاحکم سنایا، 23 نومبر 2018ء کوسپریم کورٹ اور صدر مملکت کی جانب سے رحم کی اپیلیں مسترد ہونے کے بعد 6 دسمبر 2018ء کو اس کے ڈیتھ وارنٹ جاری کئے گئے تھے۔

(جاری ہے)

جیل حکام نے پھانسی کے بعد اس کی لاش ورثاء کے حوالے کردی۔