خواجہ سلمان رفیق سے تحریکِ نفاذ فقہ جعفریہ کے وفد کی ملاقات

پیر 17 اگست 2026 21:44

خواجہ سلمان رفیق سے تحریکِ نفاذ فقہ جعفریہ کے وفد کی ملاقات
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2026ء) وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر محکمہ داخلہ میں تمام مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے علماء کرام سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔صوبائی وزیر و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق سے تحریکِ نفاذ فقہ جعفریہ کے وفد نے ملاقات کی۔اس موقع پر سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی، سپیشل سیکرٹری داخلہ فیصل فرید، ڈی آئی جی سپیشل برانچ سجاد منج، سید طاہر رضا بخاری، ڈی جی اوقاف حافظ انیس الرحمن، ایڈیشنل سیکرٹری انٹرنل سکیورٹی جویریہ مقبول، ایڈیشنل سیکرٹری سپیشل انیشیٹو عبدالرؤف، ایس ایس پی آپریشنز پنجاب، ایس ایس پی سی ٹی ڈی و دیگر ملاقات میں شریک ہوئے۔

وفد میں جنرل سیکرٹری پنجاب حسن کاظمی، صوبائی ناظم الامور لاہور علامہ صبیح حیدر شیرازی، ڈپٹی کنوینئر لاہور علامہ دلدار حیدر جعفری، ریجن صدر فیصل آباد آغا حاجت علی، کنوینئر ریجن گوجرانولہ ڈاکٹر سید رفاقت علی شمسی، صدر راولپنڈی سید شبیہ الحسن کاظمی، سید ذوالفقار حیدر نقوی، ڈپٹی کنوینئر ملتان سید قمر حسنین نقوی، ڈپٹی کنوینئر گجرات سید تنظیم حیدر، سینئر نائب صدر لاہور سید رضوان ترابی، صدر سرگودھا ریجن علامہ عنصر عباس اعجاز اور سید ظفر عباس شامل تھے۔

(جاری ہے)

ملاقات میں امن و امان کی مجموعی صورتحال بارے تبادلہٴ خیال کیاگیا۔صوبائی وزیر و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب کی قیادت میں تمام مکاتبِ فکر کے معزز علماء کرام سے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے۔پنجاب میں قیام امن کیلئے علماء کرام کا بنیادی کردار ہے۔پنجاب میں امن عامہ کی خاطر تمام مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے علماء کرام یکجان اور متحد ہیں۔

خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ ہمیں ہر قسم کے اختلافات سے بالاتر ہو کر پاکستان کی سلامتی کی خاطر اکھٹے ہونا ہے۔پاکستان کی سلامتی کیلئے تمام مکاتب فکر ایک صفحے پر ہیں۔ حکومتِ پنجاب اور تمام مکاتبِ فکر کا ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونا ہی ملک دشمن عناصر کی شکست ہے۔حکومتِ پنجاب اور تمام مکاتبِ فکر کے اتحاد نے پاکستانی قوم کو جانی و مالی نقصان سے بچایا ہے۔

سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہاکہ علماء کرام پنجاب میں امن کے کارواں کا بنیادی اور اہم جزو ہیں۔محرم الحرام اور چہلم کے دوران تمام مکاتبِ فکر کے علماء کرام کا پھرپور تعاون حاصل رہا۔سوشل میڈیا پر فرقہ واریت پھیلانے والوں کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی اپنائی جا رہی ہے۔ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے وفدنے کہاکہ ملکی سلامتی کیلئے حکومت پنجاب کے ساتھ مکمل تعاون جاری رہے گا۔تمام مکاتب فکر باہمی اتحاد کیساتھ قانون کی پاسداری یقینی بنائیں گے۔وفد نے حکومت پنجاب کی جانب سے امن عامہ کیلئے اقدامات کو سراہا۔ملاقات کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی و خوشحالی کیلئے دعا کی گئی۔