ٹیکسلا: ٹک ٹاکر شمشو بی بی عرف عائشہ کے قتل کے حوالے اہم پیشرفت سامنے آگئی
والد کا کوثر اور شاہین نامی دو افراد پر اپنی بیٹی کے ساتھ مالی معاملات اور مبینہ دھمکیوں کا الزام، شمشو نے ان کیخلاف اسلام آباد میں پہلے بھی شکایت درج کرائی تھی
ثنااللہ ناگرہ
پیر 17 اگست 2026
20:08
(جاری ہے)
ٹک ٹاکر کی موت کے بعد اہلخانہ نے ٹک ٹاک اکاؤنٹ ڈی ایکٹیویٹ کردیا۔
دوسری جانب تھانہ ٹیکسلا کے علاقے میں مشہور ٹک ٹاکر شمسو بی بی عرف عائشہ کو گزشتہ روز فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا جس کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی۔پولیس کے مطابق مقتولہ گزشتہ تقریبا چار سال سے ٹک ٹاک پر سرگرم تھی۔ ایف آئی آر میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ شمسو بی بی کا کوثر اور جاوید عرف شاہین کے ساتھ لین دین کا تنازع تھا اور وہ مبینہ طور پر ملنے والی دھمکیوں سے اہلخانہ کو متعدد بار آگاہ کرچکی تھی۔ٹک ٹاکر پر حملے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی۔ جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان نے گاڑی پر فائرنگ کر دی۔معروف ٹک ٹاکر شمسو بی بی کے ٹک ٹاک اکانٹ پر تقریبا 13 لاکھ فالوورز تھے۔ مقتولہ کو گردن میں گولی لگی۔ایف آئی آر کے مطابق مقتولہ کو کاشف کاشی نامی شخص نے فون کرکے بلایا، جس کے بعد وہ اپنی بہن اور بھائی کے ہمراہ گاڑی میں گھر سے روانہ ہوئی۔ایف آئی آر کے مطابق نجی پیٹرول پمپ کے قریب موٹرسائیکل سوار ملزمان نے گاڑی پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں شمسو بی بی کو گولیاں لگیں۔ فائرنگ کے بعد گاڑی ڈمپر سے جا ٹکرائی، جس کے باعث مقتولہ کی 15 سالہ بہن بھی زخمی ہو گئی۔ مقتولہ کے والد کی درخواست پر ٹیکسلا پولیس نے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایف آئی آر میں الزام لگایا گیا ہے کہ ملزمان نے رقم ہڑپ کرنے کی غرض سے شمسو بی بی کو خود یا نامعلوم ساتھیوں کے ذریعے قتل کروایا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں۔مزید قومی خبریں
-
ٹیکسلا: ٹک ٹاکر شمشو بی بی عرف عائشہ کے قتل کے حوالے اہم پیشرفت سامنے آگئی
-
سود خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن، ایک ہفتے میں 25 ملزمان گرفتار
-
کراچی؛ سوتیلی بیٹی سے زیادتی کا الزام، ملزم گرفتار
-
پشاور، مرغیوں پرجوا کرنے میں 5ملزمان گرفتار
-
طلال چوہدری کی اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت، حکومت کسی سیاسی جماعت کے سیاسی موقف یا احتجاج کے حق سے انکار نہیں کرتی ، وزیر مملکت برائے داخلہ
-
گورنر فیصل کریم کنڈی سے خیبرپختونخوا کے مائیکرو بائیولوجسٹس، بائیوٹیکنالوجسٹس اور بائیو کیمسٹس کے وفد کی ملاقات
-
سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی (کل )اہم پریس کانفرنس کریں گے
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کا سینئر صحافی قاضی ندیم اقبال کے انتقال پر اظہار افسوس
-
کابینہ کمیٹی برائے ایسٹ مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب کا پہلا اجلاس
-
مطالبات کی منظوری تک سڑکوں سے نہیں اٹھیں گے، حافظ نعیم الرحمن
-
خواجہ سلمان رفیق سے تحریکِ نفاذ فقہ جعفریہ کے وفد کی ملاقات
-
اپوزیشن کی سیاست ختم ہوچکی ہے اور اب ملاقاتوں کے حوالے سے ہمدردی کارڈ کھیل رہی ہے ،طلال چوہدری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.