اپوزیشن کی سیاست ختم ہوچکی ہے اور اب ملاقاتوں کے حوالے سے ہمدردی کارڈ کھیل رہی ہے ،طلال چوہدری

پیر 17 اگست 2026 21:44

اپوزیشن کی سیاست ختم ہوچکی ہے اور اب ملاقاتوں کے حوالے سے ہمدردی کارڈ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2026ء) وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہاہے کہ اپوزیشن کی سیاست ختم ہوچکی ہے اور اب ملاقاتوں کے حوالے سے ہمدردی کارڈ کھیل رہی ہے ،انہوں نے کہاکہ بانی کے بیٹے اپنے والد سے ملنے پاکستان نہیں آرہے ہیں جبکہ پوری دنیا میں گھوم رہے ہیں۔سوموار کو ایوان بالا میں نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہاہے کہ یہ تحریک انقلاب لانے اور نظام بدلنے سے شروع ہوئی تھی اور اب یہ بات ملاقات تک آگئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ایک قانونی اور انسانی معاملہ ہے اور دوسرا سیاست کا معاملہ ہے۔ان کی سیاست ملاقات اور انسانی ہمدردی تک آگئی ہے۔انہوں نے کہاکہ عدالتوں میں بانی پی ٹی آئی کی صحت اور ملاقاتوں کے حوالے سے پٹیشن لگی ہے اور اس میں جو حقائق ہیں اس میں بتایا گیا ہے کہ بشری بی بی اور عمران خان کی 84ملاقاتیں ہوچکی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے ساتھ اب ہمدردی کارڈ باقی رہ گیا ہے۔ان کے دونوں بچوں کے نائیکوپ درست ہیں اور وہ تین سالوں سے اپنے باپ سے ملنے نہیں آرہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اپوزیشن سیاسی رویہ اختیار کرے۔انہوں نے کہاکہ اپوزیشن مذاکرات کی میز پر واپس آئیں اور بات کریں۔انہوں نے کہاکہ بانی پی ملاقاتیں جیل مینول اور عدالت کی اجازت سے ہونگی۔۔۔۔۔اعجاز خان