نیشنل ٹی 20کرکٹ کپ،کراچی وائٹ نے فاٹا کو سات رنز سے ہرادیا

جمعرات دسمبر 18:50

نیشنل ٹی 20کرکٹ کپ،کراچی وائٹ نے فاٹا کو سات رنز سے ہرادیا
ملتان۔13 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں جاری نیشنل ٹی 20کرکٹ کپ میں کراچی وائٹ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد فاٹا ریجن کی ٹیم کو سات رنز سے شکست دیدی،فاٹا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کافیصلہ کیا، کراچی وائٹ نے مقررہ20اوورز میں پہلے کھیلتے ہوئے 7کھلاڑیوں کے نقصان پر 130رنز بنائے، کراچی وائٹ کی جانب سے خرم منظور نے 69بالز پر 79رنز بنائے جبکہ فاٹا کی جانب سے محمد عرفان جونیئر نے چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، ضیاء الحق ، اسد آفریدی اور کاشف بھٹی نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا،دوسری اننگز میں فاٹا کی ٹیم 6کھلاڑیوں کے نقصان پر123رنز بناسکی،فاٹا کی جانب سے مختار احمد نے 52اور آ صف آفریدی نے 33رنز بنائے۔

(جاری ہے)

کراچی وائٹ کے فواد عالم، ارشد عباس نے دو ، دوکھلاڑیوں اور رضا حسن اور راحت علی نے ایک ایک کھلاڑی کوآئوٹ کیا،خرم منظور کا میچ کابہترین کھلاڑی قراردیاگیا۔