ڈی پی اوجھنگ کے مختلف تھانے کے دورے، کارکردگی کا جائزہ لیا

جمعرات 13 دسمبر 2018 19:15

جھنگ۔ 13 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عطاء الرحمان نے تھانہ کوتوالی، صدر جھنگ ، سٹی جھنگ ، سیٹلائٹ ٹائون ، مسن اور تھانہ قادر پور کے دورہ پر مالخانہ ، میس ، بارک کنسٹیبلان ، حوالات کامعائنہ کیا ، ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی اورمالخانہ میں موجود اسلحہ کو چیک کیا۔ SHOs ومحرران تھانہ کوہدایات جاری کیں کہ اسلحہ کی حفاظت اور صفائی کاخصوصی طور پر خیال رکھاجائے۔

(جاری ہے)

حوالات کے باہر ڈیوٹی پرمامور ملازمین اپنی ڈیوٹی الرٹ ہوکر انجام دیتے ہوئے بندملزمان پرکڑی نظر رکھیں ۔تمام فیصلے میرٹ پر کئے جائیں۔اس دوران ڈی پی او نے ہدایت کی کہ A کیٹگری کے POs کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے ، حساس اور اہم نوعیت کے مقدمات میں ملوث ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کر کے میرٹ پر یکسو کیا جائے۔ ٹھیکری پہرہ اور گشت کے نظام کو مزید موئثر کیا جائے ۔ ملازمان کو ڈیوٹی کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر تمام ملازمان اپنی ڈیوٹی چاک و چوبند ہو کرکر یں اور ارد گرد پر نگاہ رکھیں تا کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچاجاسکے۔