وزیراعظم عمران خان کی چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ کو کاروبار میں آسانی پیدا کرنے کے لئے مختلف شعبہ جات میں درپیش تمام تر مسائل اور ان کے حل بارے جامع منصوبہ پیش کرنے کی ہدایت
وزیراعظم ملک میں کاروبار میں آسانی پیدا کرنے کے بارے میں ہر ماہ جائزہ اجلاس کی صدارت کریں گے
جمعرات 13 دسمبر 2018 19:15
(جاری ہے)
چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ہارون شریف نے وزیراعظم کو اب تک اٹھائے جانے والے اقدامات کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ سرمایہ کاری بورڈ کاروباری لین دین میں سہولت پیدا کرنے، سرمایہ کاری کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے اور ملک میں کاروبار کو خوش اسلوبی سے چلانے کے لئے تبدیلی کے محرک کے طور پر کام کرے گا۔
چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ نے وزیراعظم کو ٹیکسیشن، مالیات تک رسائی، ریگولیشن اور پالیسی امور اور سرخ فیتے سمیت کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری بورڈ خصوصی اقتصادی زونز کے قیام کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے صوبوں اور متعلقہ وزارتوں کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نجی اور سرکاری شعبے کے درمیان رخنے کو دور کرنے اور حکومتی پالیسیوں پر نجی شعبے کے اعتماد کی بحالی اور کاروباری برادری کی سہولت کا حامل ڈھانچہ وضع کرنے کے لئے خصوصی کاوشیں بروئے کار لا رہا ہے۔ چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ نے وزیراعظم کو ’’نیا پاکستان ڈیاسپورا فنڈ‘‘ کے بارے میں آگاہ کیا جو تعلیم، صحت اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے کلیدی شعبوں میں ایس ایم ایز اور دیہی ترقی کے فروغ کے لئے قائم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے وزیراعظم کو سرمایہ کاری فریم ورک کے بارے میں آگاہ کیا جو یو اے ای، سعودی عرب، چین، جاپان اور ملائیشیا سے سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور عملی جامہ پہنانے کے لئے وضع کیا گیا ہے۔ اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ وزیراعظم ملک میں کاروبار میں آسانی پیدا کرنے کے بارے میں ہر ماہ جائزہ اجلاس کی صدارت کریں گے۔ وزیراعظم نے چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ کو ہدایت کی کہ مختلف شعبوں اور ان کے ذیلی شعبوں میں درپیش تمام مسائل اور کس طرح اس ضمن میں حکومت کی منظوری کے حصول، ٹیکسیشن کے ایشوز، تنازعات کے حل اور سرمایہ کاروں و کاروباری برادری کی سہولت سے متعلق طریقہ ہائے کار کو آسان بنا کر عمل کو صحیح خطوط پر استوار کیا جا سکتا ہے، کے بارے میں جامع منصوبہ پیش کریں۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.