ٹنڈومحمد خان میں سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ ختم کی جائے ، پیر اسد اللہ جان سرہندی

جمعرات 13 دسمبر 2018 19:15

ٹنڈومحمدخان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) مسلم لیگ ن سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے ممبروسندھ کے صوبائی رہنماء پیر اسد اللہ جان سرہندی نے کہا کہ موسم سرما کے شروع ہوتے ہی سوئی سدرن گیس انتظامیہ کی نااہلی کے باعث ٹنڈومحمد خان میں سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ سمیت پریشر میں کمی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، جس کے باعث گھریلو خواتین کو صبح کے ناشتے سمیت دوپہر کا کھانہ بنانے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

(جاری ہے)

اپنی رہائش گاہ بیت الشہید ٹنڈومحمدخان میں میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ، گیس پریشر کی کمی کی وجہ سے شہریوں کو باہرہوٹلوں سے ناشتہ و دوپہر کا کھانہ لانا پڑتاہے، جو کہ شہریوں کے لئے پریشانی کا باعث ہے، انتظامیہ کو پریشر کمی کی شکایت کرنے کے باوجود کسی قسم کا کوئی نوٹس نہیں لیا گیا ہے، انہوں نے سوئی سدرن گیس کمپنی کے ڈائریکٹر اور اور اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ مزکورہ معاملے کا فوری طورپرنوٹس لیا جائے۔