بلکسر کے فوجی جوان کے گیت نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

جمعرات 13 دسمبر 2018 20:16

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) نجی چینل پر نشر ہونیو الے لائن آف کنٹرول پر عید کے سلسلے میں خصوصی پروگرام میں بلکسر سے تعلق رکھنے والے فوجی جوان لیاقت کے اس مقامی گیت ’’اکھ وچ کجلا نہ پایا کر ‘‘نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ، پروگرام کے اینکر نے جب گانے کی فرمائش کی تو بلکسر کے لیاقت نے فوجی وردی میں اپنے آپ کو پیش کیا ، اینکر نے پوچھا کہا سے ہو ، لیاقت نے بتایا چکوال ، پھر پوچھا محلہ کون سا ہے تو لیاقت نے بتایا بلکسر پھر انہوں نے مذکورہ گیت گایا پورا لائن آف کنٹرول پر موجود فوجیوں نے تالیاں بجا کر لیاقت کو بھر پو رداد دی ۔

متعلقہ عنوان :