Live Updates

آشیانہ اسکینڈل:نیب نے شہبازشریف کیخلاف ریفرنس تیارکرلیا

احتساب عدالت میں ریفرنس چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد دائر کیا جائے گا، نیب ایگزیکٹو بورڈ شہبازشریف کیخلاف ریفرنس کا جائزہ لے گا۔ ذرائع نیب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 13 دسمبر 2018 18:48

آشیانہ اسکینڈل:نیب نے شہبازشریف کیخلاف ریفرنس تیارکرلیا
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 دسمبر2018ء) نیب نے سابق وزیراعلیٰ شہبازشریف کیخلاف ریفرنس تیار کرلیا ہے، احتساب عدالت میں ریفرنس چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد دائر کیا جائے گا،نیب ایگزیکٹو بورڈ شہبازشریف کیخلاف ریفرنس کا جائزہ لے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہبازشریف کیخلاف نیب میں آشیانہ اسکینڈل میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے سابق وزیراعلیٰ شہبازشریف کیخلاف ریفرنس تیار کرلیا ہے۔ نیب ایگزیکٹو بورڈ شہبازشریف کیخلاف ریفرنس کا جائزہ لے گا۔ نیب افسران چیئرمین نیب جسٹس رجاوید اقبال کی منظوری کے بعد نیب افسران احتساب عدالت میں شہبازشریف کیخلاف ریفرنس دائرکریں گے۔مزید برآں چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال کی زیرصدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا۔

(جاری ہے)

جس میں کرپشن کیسز اور جاری تحقیقات سے متعلق جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں چیئرمین نیب نے مزید 16انکوائریوں منظوری دے دی۔اجلاس میں ن لیگ کے سابق رکن قومی اسمبلی پیرصابر شاہ اور دیگر کیخلاف انکوائریوں کا حکم دیا گیا۔تمام انکوائریاں اور تحقیقات مبینہ الزامات پر شروع کی گئی ہیں۔ دوسری جانب حکومت نے قائد حزب اختلاف میاں شہبازشریف کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بنانے پررضامندی ظاہر کردی ہے، حکومت اور اپوزیشن جماعتوں میں چیئرمین پی اے سی کیلئے مشاورت مکمل ہوگئی ہے۔

مشاورت کے بعد دونوں جانب سے یہ طے پایا ہے کہ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کو ہی بنایا جائے گا۔حکومت اور اپوزیشن جماعتوں میں شہبازشریف کوچیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بنانے کا اتفاق اس بات پر ہوا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف اور پنجاب میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے ادوارکے منصوبوں کے آڈٹ پیراز کیلئے ذیلی کمیٹی بنائی جائے گی۔ذیلی کمیٹی کی سربراہی حکومتی جماعت پی ٹی آئی کے پاس ہوگی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات