اراکین اسمبلی کے پروڈکشن آڈر جاری کرنے کیلئے رولز آف پروسیجر میں ترمیمی بل پنجاب اسمبلی میں جمع

جمعرات 13 دسمبر 2018 21:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2018ء) پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضی نے ایم پی ایز کے پروڈکشن آڈر جاری کرنے کیلئے رولز آف پروسیجر میں ترمیمی بل پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دیا۔اپنے ایک بیان میں سید حسن مرتضی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ آئین و قانون اور پارلیمنٹ کی بالادستی کے لیے آواز بلند کی ہے۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی سمیت تینوں صوبائی اسمبلیوں میں پروڈیکشن آرڈر جاری کرنے کا اختیار ہے۔ مگر پنجاب اسمبلی میں بالکل نہیں ہے۔سید حسن مرتضی نے کہا کہ یہاں ن لیگ کے شہنشاہ سمجھتے تھے کہ انکا اقتدار سدا کے لیے ہے اس لیے انہوں نے رولز ہی نہیں بنائے۔لیکن انہیں یہ معلوم نہ تھا کہ ایک وقت آئے گا جس میں انہیں جواب دہ ہونا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی چاہتی ہے کہ اگر آج (ن) لیگ والے زیر عتاب ہیں تو انہیں بھی انصاف ملنا چاہیے۔