مجموعی طور پر 56 ہزار 8سو 46کنال اور 47مرلہ اراضی واگزار کرائی جا چکی ہے‘کمشنر لاہور ڈویژن کی رپورٹ

جمعرات 13 دسمبر 2018 21:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2018ء) کمشنر لاہور ڈویژن ڈاکٹر مجتبیٰ پراچہ کے آفس نے 2 اکتوبر 2018 سے لاہور ڈویژن میں جاری تجاوزات کے خلاف آپریشن کی مجموعی رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق اب تک مجموعی طور پر 56 ہزار 8سو 46کنال اور 47مرلہ اراضی واگزار کرائی جا چکی ہے۔ واگزار اراضی کی مالیت38 ارب 673 ملین روپے ہے۔ لاہور میں تقریباً 23 ارب روپے کی اراضی واگزار ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

تجاوزات آپریشن میں کُل361 ایف آئی آرز اور تقریباً 9لاکھ 35 ہزارروپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ لاہور کے 5 ہزار افراد سمیت 14097 کو وارننگ نوٹس جاری کئے گئے ہیں۔ 26155 پختہ و مستقل جبکہ 28745 عارضی تجاوزات کو ختم کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق انسداد سموگ میں ساڑھے سولہ لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ فصلوں کی باقیات جلانے پر 432 اور صنعتی یونٹس پر 124 ایف آئی آرز دی گئی ہیں۔ انسداد سموگ خلاف ورزی پر 467 صنعتی یونٹس اور 128 بھٹوں کو سیل کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :