پشاوریونیورسٹی میں طلباء پرتشددکے واقعے کی تحقیقات کیلئے بننے والی پارلیمانی کمیٹی اپناکام کررہی ہے،صوبائی وزیرقانون

جمعرات 13 دسمبر 2018 21:27

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2018ء) صوبائی وزیرقانون سلطان محمدنے کہاہے کہ پشاوریونیورسٹی میں طلباء پرتشددکے واقعے کی تحقیقات کیلئے بننے والی پارلیمانی کمیٹی اپناکام کررہی ہے آخری اجلاس کے انعقادواقعے سے متعلق رپورٹ وزیراعلیٰ کوارسال کی جائیگی جسکے بعدانکوائری رپورٹ ایوان میں لائی جاسکتی ہے۔وہ ایم ایم اے کے رکن عنایت اللہ کے توجہ دلائونوٹس پر اظہارخیال کررہے تھے۔

(جاری ہے)

وزیرقانون نے کہاکہ طلباء تشددکے معاملے کوحکومت نے پس پشت نہیں ڈالا حکومت نے واقعے کے بعد پارلیمانی کمیٹی بنائی جس میں تمام فریقین کے بیانات تفصیل سے ریکارڈ کئے کمیٹی کاآخری اجلاس ہوناباقی ہے آخری اجلاس کے انعقاد پر رپورٹ وزیراعلیٰ کوارسال کردی جائے گی انکوائری رپورٹ کو خفیہ نہیں رکھی جائے گی اس موقع پروزیراطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہاکہ چونکہ معاملہ حساس تھا اسلئے حکومت نے اچھی کمیٹی بنائی تھی طلبہ واقعے سے متعلق باقاعدہ سے پوچھ رہے ہیں اسمبلی میں انکوائری رپورٹ لائی جاسکتی ہے۔