محمد شہباز شریف کو چیئرمن پی اے سی کی پیشکش خوش آئند بات ہے‘ نیئر بخاری

جمعرات 13 دسمبر 2018 21:28

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) سیکرٹری جنرل پی پی پی نیئر بخاری نے کہا ہے کہ قائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف کو چیئرمن پی اے سی کی پیشکش خوش آئند بات ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا کہ اپوزیشن لیڈر کی چیئرمین پی اے سی نامزدگی کی روایت پی پی پی نے قائم کی تھی، چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو کی تجویز پر حکومتی آمادگی کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قائمہ کمیٹیوں کے قیام کا عمل جلد از جلد مکملل کیا جانا چاہئے، پہلے تین ماہ میں کوئی قانون سازی نہیں ہو سکی۔ نیئر بخاری نے کہا کہ بلاول بھٹو کی قیادت میں آئین کی بالادستی اور جمہوریت کی مضبوطی میں کردار ادا کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے وقار میں اضافہ پی پی پی کا ہمیشہ مطمع نظر رہا ہے۔