جعلی شہد فروخت کرنیوالے کو شہریوں نے پولیس کے حوالے کر دیا

جمعرات 13 دسمبر 2018 21:28

پاکپتن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) جعلی شہد تیار کرکے فروخت کرنے والہ گروہ کو شہریوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔

(جاری ہے)

ملزمان جعلی شہد برامد تفصیلات کے مطابق چک 20sp کے علاقہ ڈھکو فارم میں جعلی 2 نمبر شہد بناکر بنا کر پاکپتن شہر اور مختلف دیہات میں فرخت کرنے والوں کو شہریوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔ ملزمان نے بتایا کہ وہ چینی۔ پھٹکڑی۔ پانی اور کیمیکل سے دو نمبر شہد بناکر موسمِ سرما کے آتے ہی ایک ہزار روپے سے لیکر 2500 روپے کلو تک فرخت کرتے ہیں۔ جعلی اور مضرِ صحت شہد کھا کر شہری مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ اھلِ علاقہ نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ھے کہ انسانوں کی صحت سے کھیلنے والوں کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔

متعلقہ عنوان :