لاہور،یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے اعلیٰ تعلیمی و تحقیقاتی بورڈکا اجلاس،مختلف مقالہ جات کی منظوری

جمعرات 13 دسمبر 2018 21:42

لاہور۔13 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہو رکے اعلیٰ تدریسی و تحقیقی بورڈ کا141واں اجلاس گزشتہ روز وائس چانسلرپروفیسر جاوید اکرم کی سربراہی میں ہوا، جس میں مختلف تعلیمی پروگرامز کیلئے مقالہ جات کی منظوری دی گئی، اجلاس میں جن طلبہ کے تحقیقی مقالہ جات پر رپورٹس کا جائزہ لیا گیا اُن میں ناہید ہمایوں شیخ پی ایچ ڈی کمیونٹی میڈیسن، ڈاکٹر مدثر ضیا ایم فل بائیو کیمسٹری، ڈاکٹر حرا ناز ایم فل فارماکولوجی، ڈاکٹر نسیم اختر ایم فل اورل پیتھالوجی، ڈاکٹر حافظہ صوابہ افضل ایم فل فزیالوجی، ڈاکٹر سائرہ اسلم ایم ڈی ایس آپریٹیو ڈینٹسٹری اور ڈاکٹر فریحہ انجم ایم ایس پلاسٹک سرجری شامل تھے، اجلاس میں مختلف کورسز میں رجسٹریشن کیلئی21 ابتدائی تحقیقاتی خاکہ جات کی بھی منظوری دی گئی۔

متعلقہ عنوان :