حیدرآباد ، 3 روزہ سیفٹی سیمینار منعقد ،حیسکوورکرزاور یونینز کی کثیر تعداد میں شرکت

جمعرات 13 دسمبر 2018 21:47

حیدرآباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) حیسکو انتظامیہ کی جانب سے ممتاز مرزا آڈیٹوریم حیدرآباد میں 3 روزہ سیفٹی سیمینار منعقد کیا گیا ، جس میں حیسکو کے 4 آپریشن سرکلزکے تمام سب ڈویژنوں اور اور GSO کے تمام لائن اسٹاف نے شرکت کی سیمینار میں چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو رحم علی اوٹھوکی سربراہی میں جنرل منیجر ٹیکنکل عبدالستار میمن ، ڈارئریکٹر CM&O عبدالستار سوہو، پرنسپل RTC ذوالفقار میمن ، لائن اسٹاف ٹرینر ثاقب مجید اور تنویر احمد، اور CBA کے قائد مزدور عبدالطیف نظامانی ملک سلطان ، اعظم خان ، اقبال احمد ودیگریونین ممبران نے شرکت کی سیمینار میں لائن اسٹاف سے خطاب کرتے ہوئے حیسکو چیف نے کہا کہ ہمارا اولین عزم ہے کہ پہلے سیفٹی بعد میں کام ، اور ہمارا تربیت یافتہ لائن اسٹاف حیسکو کا اثاثہ ہے، انہوں نے کہا کہ سیفٹی میٹنگ تمام آپریشن سرکل ،ڈویژنوں اور سب ڈویژنوںمیں ہر ماہ منعقد کی جائیں جس کا مقصد لائن اسٹاف کی کارکردگی تحفظ کے ساتھ بہتر کی جاسکے ، کیونکہ جان ہے تو جہان ہے ، اور انسانی جان بہت قیمتی ہے ۔

(جاری ہے)

جنرل منیجر ٹیکنکل عبدالستار میمن نے کہا کہ ہمارے ملازمین جو ٹریننگ کے بعد بھی اپنی جان صرف لاپرواہی کی وجہ سے گنوادیتے ہیں، اور نتیجتاً بڑا حادثہ رونما ہوتا ہے جس سے معذوری یاموت کا سبب بنتا ہے ،تمام ملازمین تکنیکی تربیت اور سیفٹی کے اصولوں پر مکمل عمل کرنے کیلئے SOP کے تحت کام کریں تاکہ کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچا جا سکے اور خود کو محفوظ رکھیں ، خود محفوظ تو آپ کا خاندان محفوظ ۔

قائد مزدور یونین عبداللطیف نظامانی نے سب سے پہلے حیسکو چیف کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہماری اولین کوشش ہے کہ تمام محنت کشوں کی مکمل حفاظت اور ان کی تربیت کو لازمی بنائیں ۔ اور ہم امید کرتے ہیں آپ نے گذشتہ 6 ماہ میں لائن اسٹاف کیلئے مختلف تربیتی پروگرام منعقد کراوئے ہیں ، لائن اسٹاف کو یونیفارم دینے پر آپ کے تما م مشکور ہیں ، جس سے لائن اسٹاف کا حوصلہ بلند ہوا ہے ۔

متعلقہ عنوان :