Live Updates

صوبائی وزیر اطلاعات وتعلقات عامہ شوکت علی یوسفزئی نے صوبائی وزیر جنگلات اشتیاق ارمڑ کے ہمراہ نشترہال پشاور کا دورہ کیا

جمعرات 13 دسمبر 2018 21:51

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2018ء) صوبائی وزیر اطلاعات وتعلقات عامہ شوکت علی یوسفزئی نے صوبائی وزیر جنگلات اشتیاق ارمڑ کے ہمراہ نشترہال پشاور کا دورہ کیا اور وہاں پر صوبائی حکومت کی سو روزہ کارکردگی کے حوالے سے ہونے والے پروگرام کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ پروگرام میں وزیراعظم پاکستان عمران خان شرکت کریں گے۔

دونوں صوبائی وزرا ء کو سیکرٹر ی ایڈمنسٹریشن اور سی سی پی او پشاور کی طرف سے انتظامات اور سیکیورٹی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔صوبائی وزراء کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ مہمانوں کی سہولت کے لیے نشتر ہال میں داخلے کے لئے 3 گیٹ بنائے گئے ہیں جس میں گیٹ نمبر 3سینیٹرز اور ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کیلئے مختص کیا گیا ہے تقریب میں شرکت کیلئے آنے والے سینیٹرز ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کی گاڑیوں کیلئے صوبائی اسمبلی میںپارکنگ ایریا بنایا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

وزرا ء کو سکیورٹی کے حوالے سے بتایا گیا کہ موبائل سمیت کسی بھی قسم کے الیکٹرانک آلات کا داخلہ ممنوع ہوگا۔اس موقع پر وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا کہ 100دن کی کار کر دگی 70سال پر بھاری ہو گی انہوں نے کہا کہ حکومت نے پہلی بار اپنی سمت مقرر کر لی ہے اور پانچ سال کیلئے حکمت عملی بنا لی گئی ہے یہ پہلی حکومت ہے جو اپنے لیے پانچ سال کے اہداف مقرر کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ پانچ سالہ دور میں صوبے اور فاٹا کہ نئے اضلاع کو ترقی دینے کیلئے واضح اور ٹھوس حکمت عملی بنائی گئی ہے جس پر وزیر اعلیٰ محمو د خان کی قیادت میں عملدرآمد ہو گا۔اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات قیصر عالم، ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن فردوس خان اور ڈائریکٹر پروٹوکول بھی موجود تھے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات