گریڈ 22کے افسران حسین اصغر دوبارہ ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب تعینات

جمعرات 13 دسمبر 2018 22:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2018ء) حکومت پنجاب نے گریڈ 22کے افسران حسین اصغر کو دوبارہ ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب تعینات کردیا ،حکومت نے چند روز قبل ہی انہیں گریڈ 21سے 22میں ترقی دینے کی آڑمیں عہدے سے ہٹادیاتھا جس پر حکومت کوشدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم اب ان کی دوبارہ ڈی جی اینٹی کرپشن تیعناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے گریڈ 22کے افسر حسین اصغر کو دوبارہ ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب تعینات کردیا ہے حکومت نے چند روز پہلے ہی انہیں گریڈ 21سے 22 میں ترقی دینے کو جواز بنا کر انہیں عہدے سے ہٹا دیاتھا لیکن انتہائی اہم مقدمات کی تفتیش میں مصروف ہنے کی بنا پر ان کی برطرفی پر حکومت کو شدید عوامی ردعمل کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم اب حکومت پنجاب نے انہیں دوبارہ ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب تعیناتی کا نوٹیفیکشین جاری کردیاہے۔