پشاور، منشیات اور غیر قانونی اسلحہ پارٹس سمگل کرنے والے ملزمان گرفتار

جمعرات 13 دسمبر 2018 22:56

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2018ء) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم کو گاڑی سمیت گرفتار کرکے گاڑی کے خفیہ خانوں سے 30 کلو گرام اعلی کوالٹی چرس برآمد کر لی برآمد کی گئی منشیات کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جارہی ہے ملزم نے دوران انٹاروگیشن منشیات پنجاب سمگل کرنے کا اعتراف کر لیا جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے لئے حوالات منتقل کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پشاور پولیس گزشتہ رو ز ایس ایس پی آپریشن جاوید اقبال کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ کسی بھی وقت بھاری مقدار میں منشیات قبائلی علاقہ سے گاڑی کے ذریعے سمگل کرنے کی کوشش کی جائے گی اطلاع کو مصدقہ جانتے ہوئے ایس پی رورل ڈویژن طارق حبیب نے تمام اہم شاہراہوں اورراستوں پر چیکنگ کا عمل سخت کرنے کے ساتھ ساتھ ناکہ بندیوں کا بھی حکم جاری کر دیا جس کے دوران ڈی ایس پی رورل یاسین خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ متھرا رفیق خان دیگر نفری پولیس کے ہمراہ رنگ روڈ ورسک روڈ ناکہ بندی پر موجود تھے کہ اس دوران ایک مشکوک موٹر کار نمبرLEA/1562 کو روک کر تلاشی لینے پر گاڑی کے خفیہ خانوں سی30 کلو گرام چرس برآمد کرکے ایک ملزم یاسین ولد اختیار سکنہ شبقدر کو گرفتار کر لیا ملزم نے دوران انٹاروگیشن منشیات پنجاب سمگل کرنے کا انکشاف کر لیا ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے اسی طرح ایس پی صدر ڈویژن صاحبزادہ سجاد نے بھی خفیہ اطلاع پردرہ آدم خیل سے متصل علاقوں اور شہر میں داخل ہونے والے راستوں پر چیکنگ سخت کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے ڈی ایس پی صدر سرکل فضل واحد خان کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ متنی عبد العلی نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ کوہاٹ روڈ غازی آباد میں ناکہ بندی کے دوران موٹر کار نمبر 9495 کو روک کر تلاشی لینے پر موٹر کار سے بھاری مقدار میں غیر قانونی اسلحہ پارٹس اور دیگر سامان برآمد کر کے ایک ملزم آصف ولد وکیل سکنہ جانے گڑھی کو گرفتار کر لیا ہے جس کے خلاف بھی مقدمہ درج کر لیا گیا