سبی ،پولیس کی گاڑی اور موٹرسائیکل کے درمیان تصادم ،2افرادہلاک ،دو پولیس اہلکاروں سمیت 3افرادزخمی

جمعرات 13 دسمبر 2018 23:11

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2018ء) صدر پولیس سبی کے حدود میں سندھ بلوچستان قومی شاہراہ پر پولیس گاڑی اور موٹر سائیکل سواروں کے درمیان تصادم، موٹر سائیکل سواراپنی ہمشیرہ سمیت جاں بحق ،دوپولیس اہلکارسمیت تین افراد زخمی ہو گئے،پولیس ذرائع کے مطابق صدر پولیس سبی کے حدور کوئٹہ سبی پھاٹک قومی شاہراہ پر صدر پولیس کی گاڑی گشت پر تھا کہ دوران گشت سامنے سے آنے والی موٹر سائیکل سے ٹکر گئی جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار شربت خان اور اس کی ہمشیرہ ماہ بی بی موقع پر جانبحق ہو گئے جبکہ موٹر سائیکل سوارشربت خان کی اہلیہ حسینہ بی بی سمیت دو پولیس اہلکارزخمی ہو گئے زخمیوں میں ہیڈ محرر عبدالغفار اور کانسٹیبل مولابخش شامل ہیں واقع کے بعدھلاک و زخمیوں کو فوری طور پر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول ہسپتال اور سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا جہاںپرڈاکٹروں نے ضروری کاروائی کے بعد لاشوں کو ورثاء کے حوالے کر دیاجبکہ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے پولیس کے مطابق تحقیقات کر رہے ہیں کہ حادثہ کس طرح پیش آیا ہے