اوکاڑہ، مختلف مقامات سے دولڑکیاں اغواء، مقدمہ درج

جمعرات 13 دسمبر 2018 23:14

اوکاڑہ ۔ 13 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) اوکاڑہ میں مختلف مقامات سے دولڑکیوں کو اغواء کرلیاگیا، تفصیلات کے مطابق چک نمبر33/2Lکے رہائشی محمد اسلم ولد خدابخش کی جواں سالہ بیٹی سعدیہ بی بی کو پانچ ملزمان محمد اسلم،محمد ندیم ،علی شیر وغیرہ زبردستی اغواء کر کے لے گئے جبکہ نواحی قصبہ بھولا چشتی کے رہائشی محمد طفیل ولد نور محمد کی بیٹی نازیہ بی بی کوچھ افراد علی حسنین ،اللہ دتہ ،اللہ رکھا وغیرہ اغواء کرکے لے گئے، پولیس نے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :