وفاقی پولیس نے 7 منشیات فروشوں سمیت 30ملزمان کو گرفتار کر لیا، منشیات، مسروقہ کار، موٹر سائیکل، مال مسروقہ، موبائل فون، نقدی و اسلحہ برآمد

جمعرات 13 دسمبر 2018 23:15

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) وفاقی پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 7 منشیات فروشوں سمیت 30ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں چرس، ہیروئن، شراب، مسروقہ کار، موٹر سائیکل، مال مسروقہ، موبائل فون، نقدی اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے۔ وفاقی پولیس کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد وقار الدین سید نے تمام پولیس افسران کو جرائم پیشہ کے خلاف سخت کارروائیوں کا حکم دیا جس پر تھانہ کھنہ پولیس نے دوران سپیشل چیکنگ نزد پیراڈائز شادی ہال نواز ٹائون شکریال گاڑی رجسٹریشن نمبرAGC-767 کو مشکوک جان کر روک کر چیک کر نے پر 150 لیٹر شراب، 6 بوتلیں شراب اور 6 ڈبے بیئر برآمد کرکے ملزم ساجد سہیل مسیح کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

تھانہ آبپارہ پولیس نے تین ملزمان زین اسلم، شکیل اور ابرار کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 2 کلو 155گرام چرس اور 10 لیٹر شراب برآمد کر لی۔ تھانہ کو ہسار پولیس نے ملزم محمد طا رق کو گرفتار کر کے 10لیٹر شراب بر آمد کرلی،تھا نہ شالیمار پولیس نے ملزم نثار احمد سے 1110گر ام چرس برآمد کر لی۔ تھا نہ سبز ی منڈی پولیس نے ملزم دولت خان سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن برآمد کر لیا۔

تھا نہ شمس کا لو نی پولیس نے دو ملزمان شکیل احمد سے پسٹل 30بور اور ملزم آصف علی سے 580گر ام چرس بر آمد کر لی، تھا نہ سیکر ٹر یٹ پولیس نے ملزم سجا د مسیح سے 40 ڈبے بئیر کے برآمد کر لئے جبکہ قمار بازی میں ملو ث 13ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے دائو پر لگی ہو ئی نقدی 4500 روپے ، 6عدد مو با ئل فون اور آ لا ت قما ر با زی قبضہ پولیس میں لے لئے۔

تھانہ لوہی بھیر پولیس نے بغیر اجا زت سلنڈر گیس بھر ائی اور تیل فروخت کر نے پر چار ملزمان محمد صغیر، مستاج احمد، عرفان حسین اور محمد وقاص کو گرفتار کر لیا۔ اینٹی کا ر لفٹنگ سیل پولیس نے تین ملزمان یعقوب ، نو ر زادہ اور سرفراز علی کو گرفتار کر کے مسروقہ سوزوکی مہران کا ر رجسٹر یشن نمبر NA-643 اور مسروقہ مو ٹر سائیکل رجسٹر یشن نمبر LEV-7075 بر آمد کرلیا۔

تھا نہ بنی گا لہ پولیس نے ملزم اجمل سے پا نچ بو تلیں شراب بر آمد کرلی، تھانہ انڈ سٹر یل ایر یا پولیس نے تین ملزمان خضر سے چھینا گیا موبا ئل فون اور ریا ب اور سہیل اقبال سے 185گر ام چرس اور 125گر ام ہیر وئن بر آمد کرلی، تھا نہ سبزی منڈی پولیس نے ملزم محمد مزمل سے 340گر ام چرس بر آمد کرلی، ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی۔

ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد وقار الدین سیّد نے کہا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے۔انہوں نے تمام پولیس افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے ان کی گرفتاری کو یقینی بنائیں تاکہ شہریوں کو ریلیف مہیا کیا جا سکے۔ انہوں نے تما م ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشی کے دھندے میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈائون کیا جائے اور ایسے افراد کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں جو معاشرے کا امن و سکون برباد کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جرائم کے انسداد کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں، پٹرولنگ کو مزید سخت کیا جائے۔ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اس میں کسی قسم کی غفلت یا لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔