فتح جنگ، گائوں صدکال کا رہائشی کرنٹ لگنے سے جاں بحق

جمعرات دسمبر 23:15

فتح جنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) فتح جنگ کے نواحی گائوں صدکال کا رہائشی 30سالہ خاور کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا فتح جنگ کے نواحی گائوں صدکال کا رہائشی 30سالہ خاور ولد الہ داد ڈمپر سے ریت اتارنے کے بعد ڈالہ بند کرنے لگا کہ ڈمپر کا ڈالہ بجلی کی تار سے لگ گیا کرنٹ لگنے سے خاور موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا متوفی کو آبائی گائوں صدکال میں سپرد خاک کر دیا گیا متوفی والدین کا اکلوتا بیٹا تھا اور ایک بچے کا باپ تھا ۔

متعلقہ عنوان :