دیر آید درست آید شہباز شریف کو چیئرمن پی اے سی بنانے کی حکومتی آمادگی کا خیر مقدم کرتے ہیں،نیر بخاری

جمعرات 13 دسمبر 2018 23:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کو چیئرمن پی اے سی بنانے کی پیشکش کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کی چیرمین پی اے سی نامزدگی کی روایت پی پی پی نے قائم کی تھی حس پر عملدرآمد ہونا پی پی پی کے جمہوریت پسندانہ قدم پر مہر تصدیق ہے انہوں بے کہا کہ چیئرمن پی پی پی بلاول بھٹو نے مدبر سیاستدان کے طور پر اپوزیشن لیڈر کو چیرمین پی اے سی بنانے کی تجویز دی تھی جس پر دیر آید درست آید حکومتی آمادگی کا خیر مقدم کرتے ہیں نیر بخاری نے کہا کہ پہلے تین ماہ میں قانون سازی صفر رہی اب بلا تاخیر قائمہ کمیٹیوں کے قیام کا عمل مکملل. کیا جانا چاہیے پیپلز پارٹی چیرمین بلاول بھٹو کء قیادت میں آیین کی بالادستی اور جمہوریت کی مضبوطی میں اپنا کردار ادا کرتی رہیے گی نیر بخاری بے مزید کہا کہ پارلیمنٹ کے وقار میں اضافہ پی پی پی کا ہمیشہ مطمع نظر رہاہے�

(جاری ہے)

۔۔۔۔۔۔۔طارق ورک