
برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنرصاحبزادہ احمدخان نےچارج چھوڑدیا
صاحبزادہ احمدخان کی ایک وڈیووائرل ہونےپردفترخارجہ نےوضاحت طلب کی تھی، ذرائع
سید فاخر عباس
جمعرات 13 دسمبر 2018
23:04

(جاری ہے)
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر کی غیر ذمہ دارانہ سرگرمیوں کا سوشل اور الیکٹرانک میڈیا سے علم ہوا۔
پاکستانی ہائی کمشنر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جسے بعد میں الیکٹرانک میڈیا نے بھی شنر کیا۔ جس کے بعد معاملے کو وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے نوٹس میں لایا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر کی غیر ذمہ دارانہ سرگرمیوں کا سخت نوٹس لے کر وضاحت کے لیے پاکستان طلب کر لیا تھا۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر کی تقریب کے دوران غیر ذمہ دارانہ سرگرمیوں کا سوشل اور الیکٹرانک میڈیا سے علم ہوا۔ جس کے بعد معاملے کو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے نوٹس میں لایا گیا۔ واقعے کے مطابق پاکستانی ہائی کمشنرصاحب زادہ احمد خان کو ایک ایوارڈز تقریب میں بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا تھا لیکن جب انہیں خطاب کے لیے اسٹیج پر بُلایا گیا تو انہوں نے بہکی بہکی باتیں شروع کر دیں جس پر وہاں موجود لوگ بھی ان پر ہنسنے لگے لیکن وہ کسی کی پرواہ کیے بغیر اپنی باتوں میں مصروف رہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارتی اقدام کے بعد پاکستان کا پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت بڑھانے کا فیصلہ
-
امریکہ کا حماس سے جنگ بندی منصوبہ تسلیم کرنے پر زور
-
مسلح تنازعات: مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں لاکھوں بچے ہلاک و زخمی
-
ایران: اسرائیل کے ساتھ جنگ کے بعد امدادی ضروریات میں اضافہ
-
جنگلی حیات کی تجارت کی روک تھام کے کنونشن کے کامیاب 50 سال
-
پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی
-
عدلیہ کو حکومت کے ایک ذیلی محکمے میں تبدیل کر دیا گیا ہے
-
جب ایک ڈکٹیٹر آتا ہے تو اسے ووٹ کی ضرورت نہیں ہوتی، وہ ڈنڈے کے زور پر ملک چلاتا ہے
-
میں جیل کی کال کوٹھڑی میں رہ لوں گا لیکن غلامی قبول نہیں کروں گا
-
سیویل کانفرنس: سپین اور برازیل کا امیروں سے ٹیکس وصولی کا منصوبہ
-
گرمی کی بڑھتی شدت خطرناک موسمی مستقبل کا انتباہ، ڈبلیو ایم او
-
وفاقی حکومت کا پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے 15سال تک کے بچوں کو پولیو ویکسین دینے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.