پیپلزپارٹی کے سندھ کے نامور سیاستدا ن سردار واحد بخش بھیو حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے

جمعرات 13 دسمبر 2018 23:59

شکار پور جاگن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے سندھ کے نامور سیاستدان اور بھیو قبیلے کے سردار ، سردار واحد بخش بھیو حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے ، تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کی شہید چیئرمین پرسن بے نظیر بھٹو کے دیرینہ ساتھی پارلیمنٹرین اورتاریخ سندھ پر عبور رکھنے والے سیاستدان سردار واحد بخش بھیو اپنے آبائی گاؤں جاگن میں حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے انتقال کرگئے جس سے دل میں درد کی وجہ سے مولا بخش سومرو شکار پور اسپتال لایا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اس کے موت کی تصدیق کردی ،1954 ء میں پیدا ہونے والے سیاستدان برطانیہ سے اعلیٰ تعلیم کی ڈگری حاصل کی تھی اور اس کا تعلق اپر سندھ کے ان تین سیاستدانوں میں تھا جن کے لیے کہا جاتا تھا کہ یہ بے نظیر بھٹو دست راز سیاستدان ہے ان میں نواب شبیر چانڈیو، آفتاب شعبان میرانی اور مرحوم سردار واحد بخش بھیو شامل تھا ، سردار واحد بخش بھیو تاریخ سندھ پر عبور رکھتے تھے اور ثفاقتی طور پر شاہ نواز جونیجو کے بعد اس سے سندھ کے ثفافت اور روایت کے امین ہونے کی حثیت حاصل تھی انہوں شاہ نوازجونیجو کی طرح جدید لباس کو حثیت دے بغیر اجرک اور پگھڑی پہنے کی روایت کو جاری رکھا۔

#