آصف بھٹو کو بھاری اکثریت سے آئی ایس ایف ہزارہ یونیورسٹی کا صدر منتخب کر لیا گیا

جمعہ 14 دسمبر 2018 19:37

مانسہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) آصف بھٹو کو بھاری اکثریت سے آئی ایس ایف ہزارہ یونیورسٹی کا صدر منتخب کر لیا گیا۔ آصف بھٹو نے 1114 ووٹ حاصل کئے، صدام رفیق 404 ووٹ لیکر دوسرے جبکہ اعظم خان ہوتی 373 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے۔ الیکشن کے موقع پر سیکورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے، پولیس کی بھاری نفری ہزارہ یونیورسٹی میں موجود تھی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ہزارہ یونیورسٹی میں انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کی صدارت کیلئے انتخابات ہوئے جس میں چار امیدواروں نے حصہ لیا۔ الیکشن میں طلباء و طالبات کیلئے الگ الگ بوتھ بنائے گئے تھے۔ پولنگ صبح 9 بجے شروع ہوئی اور بغیر کسی وقفہ کے چار بجے تک جاری رہی۔ صدارتی الیکشن کے حتمی نتائج کے مطابق گلگت سے تعلق رکھنے والے طالب علم آصف بھٹو بھاری اکثریت سے آئی ایس ایف کے صدر منتخب ہو گئے، انہوں نے 1114 ووٹ حاصل کئے، صدام رفیق نے 404 اور اعظم خان نے 373 ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔