چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار سے رائیونڈ چرچ آف پاکستان کے بشپ ڈاکٹر آزاد مارشل کی قیادت میں مسیحی برادری کے وفد کی ملاقات،سپریم کورٹ اور وزیراعظم کے دیامر بھاشا ڈیم فنڈ کے لیے 15 لاکھ روپے کا چیک پیش کیا

ہفتہ 15 دسمبر 2018 15:10

اسلام آباد ۔ 15 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار سے رائیونڈ چرچ آف پاکستان کے بشپ ڈاکٹر آزاد مارشل کی قیادت میں مسیحی برادری کے وفد نے ملاقات کی اور سپریم کورٹ اور وزیراعظم کے دیامر بھاشا ڈیم فنڈ میں 15 لاکھ روپے کا چیک پیش کیا۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ہفتہ کو مسیحی برادری کے وفد نے رجسٹری برانچ لاہور میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار سے ملاقات کی اور انہیں ڈیم فنڈ کے لئے 15 لاکھ روپے کا چیک پیش کیا۔