Live Updates

وزیراعظم عمران خان سے لیگ سپنر یاسر شا ہ کی ملاقات ، شکست کی وجوہات بتائیں

سپنرز کو کھیلتے ہوئے ہمارے بلے باز مشکلات کا شکار ہوجاتے ہیں :لیگ سپنر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 15 دسمبر 2018 16:59

وزیراعظم عمران خان سے لیگ سپنر یاسر شا ہ کی ملاقات ، شکست کی وجوہات ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15دسمبر2018ء) وزیر اعظم عمران خان نے قومی ٹیم کے لیگ سپنر یاسر شاہ کو 82سال پرانا ریکارڈ توڑنے پر مبارکباد دی ۔ تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے مایہ ناز لیگ سپنر یاسر شاہ نے اسلام آباد میں وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی ،وزیر اعظم نے قومی لیگ سپنر کو 200ٹیسٹ وکٹیں مکمل کرنے پر مبارک باد دینے کے ساتھ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شکست کی وجوہات بھی پوچھیں ، یاسر شاہ نے وزیر اعظم عمران خان کو بتایا کہ قومی ٹیم کے بلے باز مخالف ٹیم کے سپنرز کو کھیلتے ہوئے مشکلا ت کا شکار ہوجاتے ہیں جس پر کام کرنےکی ضرورت ہے ۔

یادرہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے قومی ٹیم کے لیگ سپنر یاسر شاہ کو آسٹریلوی کھلاڑی کلیری گرمٹ کا 82 سالہ ریکارڈ توڑنے پر مبارکبادبھی دی تھی۔

(جاری ہے)

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے یاسر شاہ کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ ”یاسر شاہ نے 200 ٹیسٹ وکٹوں کا سنگ میل 33 میچوں میں عبور کرکے دنیا کے تیز ترین بولر ہونےکا اعزاز حاصل کیا،عمران خان نے یاسر شاہ کی کارکردگی کو ”بہترین “ قرار دیتے ہوئے مزید لکھا کہ ’گزشتہ ہفتے یاسر شاہ نے ایک ٹیسٹ میں 14 وکٹ کا میرا ریکارڈ بھی برابر کیا تھا‘۔

یاسر شاہ نے نیوزی لینڈ کےخلاف تیسرے ٹیسٹ میں نائٹ واچ مین سمر وائل کو ایل بی ڈبلیو آﺅٹ کرنے کے بعد ٹیسٹ کرکٹ میں کم ترین میچز میں 200شکار کرنےکا اعزاز اپنے نام کیا۔ یاسر شاہ نے اپنے 33ویں ٹیسٹ میں وکٹوں کی تعداد200کرلی ہے اور انکی وکٹیں حاصل کرنےکی اوسط 27.93 ہے،لیگ سپنر اب تک کیریئر میں3مرتبہ میچ میں 10وکٹیںا ور اننگز میں16مرتبہ5یا اس سے زیادہ شکار کرچکے ہیں۔

یاسر ابتک 3 مین آف دی میچز جبکہ 4 مین آف دی سیریز کا ایوارڈ بھی حاصل کر چکے ہیں۔ پاکستان کے بہترین لیگ سپنر سے قبل یہ ریکارڈ آسٹریلیا کے کلیری گریمٹ کے پاس تھا جنہوں نے1936ءمیں 36 ٹیسٹ میچز میں 200 وکٹیں حاصل کر کے یہ ریکارڈ قائم کیا تھا۔یاد رہے کہ ابتک پہلے نمبر پر آسٹریلیا کے کلیری گریمٹ جبکہ دوسرے نمبر پر بھارت کے آف سپنر روی چندرن ایشون تھے جنہوں نے 37 میچز میں 200 وکٹیں مکمل کی تھیں۔

لیجنڈری قومی فاسٹ باﺅلر وقار یونس نے38میچز میں 200شکار مکمل کیے تھے۔ یاسر شاہ نے 22 اکتوبر 2014 ءکو آسٹریلیا کےخلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا اور 4 سال42دن کے کیریئر میں انہوں نے 200 وکٹیں حاصل کرنےکا کارنامہ انجام دیا،سابق کینگرو کپتان سٹیو سمتھ انکے پہلے ٹیسٹ شکار تھے۔یاسر شاہ 200ٹیسٹ وکٹیں حاصل کرنےوالے 7ویں پاکستانی باﺅلر ہیں ،ان سے قبل وسیم اکرم، وقار یونس ، عمران خان ، عبدالقادر، دانش کنیریااور ثقلین مشتاق نے یہ سنگ میل عبو ر کررکھا ہے ، وہ 200ٹیسٹ شکار کرنےوالے دنیا کے 9ویں لیگ سپنر بھی بن گئے ہیں۔

یاسر شاہ نے نیوزی لینڈ کےخلاف دبئی میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں اپنے کیرئیر کی بہترین باﺅلنگ کرتے ہوئے 184 رنز کے عوض 14 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا تھا اور ایک ٹیسٹ میچ بہترین باﺅلنگ کا مظاہرہ کرنے میں موجودہ وزیر اعظم عمران خان کے ہم پلہ ہوگئے تھے جنہوں نے1982ءمیں سر ی لنکا کےخلاف114رنز دےکر14وکٹیں اپنے نام کی تھیں۔یاسر شاہ متحدہ عرب امارات میں بھی100ٹیسٹ وکٹیں حاصل کرنےوالے پہلے باﺅلر بنے ہیں جبکہ یواے ای میں ٹیسٹ میچ میں بہترین باﺅلنگ کا ریکارڈ بھی انکے نا م ہے۔
وزیراعظم عمران خان سے لیگ سپنر یاسر شا ہ کی ملاقات ، شکست کی وجوہات ..
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات