پاکستان رینجر زسندھ نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 5ملزمان کو گرفتار کر لیا

ہفتہ 15 دسمبر 2018 22:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2018ء) پاکستان رینجر زسندھ نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 5ملزمان کو گرفتار کر لیا ، ملزمان سے اسلحہ ، اور مسروقہ سامان برآمد ہوا ، ترجمان پاکستان رینجر زسندھ کے مطابق ماڈل کالونی کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم نوید احمد کو گرفتار کرلیا ،ملزم کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے ۔

ملزم قتل ، ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملو ث ہے ۔

(جاری ہے)

گذری اور محمود آباد کے علاقوں میں رینجر زنے کارروائی کرتے ہوئے 4ملزما ن الیاس میاں عرف بابو ، نور محمد عرف لالو، محمد فیصل اور سیف اللہ کو گرفتار کرلیا ، ملزمان اسلحے کے زورپر شہریوں سے لوٹ مار کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں ، گرفتار تمام ملزمان کوقانونی چارہ جوئی کے لیے پولیس کے سپرد کر دیا گیا ، ادھر رینجرز نے اندرون سندھ ڈسٹرک دادو میں دادو کنال پر آرڈی 140سے آر ڈی 147تک پانی چوری کے لیے لگائے گئے غیر قانونی کنکشنز ،موکھے اور نکوں کے خلاف محکمہ آب پاشی اور پولیس کے ساتھ مشترکہ آپریشن کیا ۔آپریشن کے دوران 13 مقامات سے پانی چو ری کے غیر قانونی کنکشن، موکھے اور نگوں کو ہٹا یا گیا